The Dawn News - Pakistan

سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی صدر مملکت کے ترجمان مقرر
سینئر صحافی اور سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کو صدر مملکت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔

ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر جنرل مرتضیٰ سولنگی اگست 2023 سے مارچ 2024 تک نگران وزیر اطلاعات و نشریات کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

صدر پاکستان کے سیکریٹری محمد شکیل کی جانب سے جاری نوٹی فکشین میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کو اعزازی طور پر صدر مملکت کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

آج ایکس پر ایک پوسٹ میں مرتضٰی سولنگی نے لکھا کہ ’میں صدر پاکستان کا ترجمان مقرر ہو گیا ہوں، کل سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالوں گا‘

مرتضیٰ سولنگی نے 2008 سے 2013 تک ریڈیو پاکستان میں اپنے دور میں 64 نشریاتی یونٹس اور 3 ہزار سے زائد افراد پر مشتمل ایک وسیع ورک فورس کی نگرانی کی، اس دوران انہوں نے وائس آف امریکا، چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور ڈوئچے ویلے سمیت بین الاقوامی نیوز اداروں کے ساتھ شراکت داری قائم کی۔

وہ ایشیا پیسیفک براڈکاسٹنگ یونین کے پہلے پاکستانی نائب صدر اور قائم مقام صدر منتخب ہوئے تھے۔