The Dawn News - Pakistan

وزیراعظم سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں سی پیک فیز ٹو پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کلیدی منصوبہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وزیراعظم ہاؤس ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے چین کی پاکستان کے ساتھ مستقل حمایت پر اظہارِ تشکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے بنیادی مسائل پر غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے پاک چین تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک-چین تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل، چینی وزیر خارجہ نے ایوان صدر میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی، آزمودہ دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں جب کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے، جسے ملک میں عوام، سیاست اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، قومی ترقی اور مسئلہ جموں و کشمیر پر چین کی اصولی اور منصفانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں، اسلام آباد میں چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ژی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات برادرانہ بنیادوں پر قائم ہیں اور دونوں ممالک ہر سطح پر تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، دونوں ممالک خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور تمام اہم معاملات پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔