The Dawn News - Pakistan - Karachi

سندھ کابینہ کے 3 وزرا جامعات کے پرو چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
سندھ کابینہ کے 3 وزرا کو جامعات کا پرو چانسلر مقرر کردیا گیا جس کا محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

سندھ کابینہ کے 3 وزرا کو جامعات کا پرو چانسلر مقرر کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، وزیر داخلہ، قانون اور پارلیمانی امور سندھ ضیاالحسن لنجار لا یونیورسٹیز کے پرو چانسلر ہوں گے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ جنرل جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے، جبکہ وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو انجینئرنگ جامعات کے پرو چانسلر ہوں گے۔

یاد رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں اساتذہ اور وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے سندھ کی جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر لگانے کے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے وائس چانسلر کے تقرر کے لیے کم از کم ’اہلیت‘ پر عمل کرنا ناگزیز قرار دیا تھا، انہوں نے ’ڈان نیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں کہا تھا کہ ضرورت پڑی تو کراچی پہنچ کر وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔

ڈاکٹر مختار احمد نے کہا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے، جامعات کی تعلیمی آزادی اور انتظامی امور متاثر ہوں گے اور اصلاحات کے بجائے مسائل جنم لیں گے۔