The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: اسٹیل ملز سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 4 پولیس اہلکار گرفتار
کراچی میں اسٹیل ملز سے قیمتی سامان چوری کرنے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق تھانہ بن قاسم پولیس نے اسٹیل ملز سے قیمتی سامان کی چوری میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، چاروں گرفتار اہلکار شاہین فورس میں تعینات تھے، اہلکاروں سے 55 کلو گرام سے زائد تانبہ بر آمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ تھانہ بن قاسم کی حدود میں واقع اسٹیل ملز اور تیل کی تنصیبات سے آئے روز قیمتی دھاتیں اور تیل چوری کی خبروں کے ساتھ ساتھ ملزمان کی گرفتاری کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔

اس مکروہ دھندے میں ملوث کئی ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں، تاہم متعلقہ پولیس  وارداتیں روکنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

ایک جانب اربوں روپے کے خسارے میں چلنے والی اسٹیل ملز کے ملازمین کو اکثر و بیشتر تنخوہاوں اور پنشن کی ادائیگی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو دوسری جانب قیمتی دھاتوں کی چوری کی مسلسل وارداتوں سے ہونے والا خسارہ اس کے علاوہ ہے۔