The Dawn News - Pakistan

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان کی تبدیلی کا امکان
قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ون ڈےکے کپتان کی ایک بار پھر تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ میں شان مسعود اور ون ڈے میں محمد رضوان کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی ہے، ایک روزہ کرکٹ میں محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا جب کہ ریڈ بال کرکٹ میں سعود شکیل کو نیا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام کی دونوں فارمیٹس میں کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے مشاورت جاری ہے، حتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹرائی نیشن سیریز اور ایشیا کپ 2025 کھیلنے کے لیے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی ( این سی اے) لاہور میں سلیکشن کمیٹی، ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید اور ٹی 20  فارمیٹ کے موجودہ کپتان سلمان علی آغا کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں فارمیٹس کے لیے نئے کپتانوں کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو اور ون ڈے ٹیم کے موجودہ کپتان محمد رضوان کی کارکردگی زیر بحث آئی۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کو ون ڈے فارمیٹ کی کپتانی سے ہٹا کر سلمان آغا کو نیا کپتان بنانےکی توقع ہے، جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل، شان مسعود کی جگہ منصب سنبھال سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کے استعفیٰ کے بعد نومبر 2023 میں شان مسعود کو قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 فارمیٹ میں قیادت سونپی گئی تھی۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ ٹیم نے 10 میچز کھیلے، 8 میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی جب کہ 2 میچز میں پاکستان نے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اکتوبر 2024 میں شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 کی کپتانی سے ہٹا کر محمد رضوان کو  وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا تھا۔

وکٹ کیپر محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے 12 ون ڈے میچز کھیلے، جس میں سے گرین شرٹس کو 8 میں فتح جب کہ 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، ٹی 20 میں قومی ٹیم نے رضوان کی قیادت میں 4 میچز  کھیلے، چاروں میں ہی شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔