The Dawn News - Pakistan

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جس سے شعبے کی مسلسل ترقی اور عالمی سطح پر اس کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کا پتا چلتا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں 35 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

یہ اعداد و شمار 12 ماہ کی اوسط 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہیں، جو اس شعبے کی ترقی کو نمایاں کرتے ہیں۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی ثانی عرفان کے مطابق جولائی میں یومیہ برآمدی وصولیاں ایک کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہیں، جو جون کے ایک کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کم ہیں۔

مجموعی اضافے کی بڑی وجہ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 10 فیصد ماہانہ اضافہ رہا، جو بڑھ کر 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئیں، خاص طور پر سافٹ ویئر کنسلٹنسی کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جو جون کے 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر جولائی میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ثانی عرفان نے سالانہ بنیاد پر اس اضافے کی وجہ مختلف عوامل کو قرار دیا، جن میں عالمی سطح پر آئی ٹی کمپنیوں کے کلائنٹ بیس میں توسیع، خصوصاً جی سی سی ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی طرف سے برآمد کنندگان کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں قابلِ اجازت رٹینشن حد کو 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کو بھی اہم قرار دیا۔

ان اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک ایکویٹی انویسٹمنٹ کی اجازت اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام نے بھی آئی ٹی برآمد کنندگان کو اپنی زیادہ تر آمدن واپس پاکستان لانے پر آمادہ کیا۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے ایک سروے کے مطابق 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس رکھتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایکویٹی انویسٹمنٹ ابراڈ (ای آئی اے) اسکیم کا آغاز، جو آئی ٹی برآمد کنندگان کو ان اکاؤنٹس سے اپنی برآمدی آمدن کا 50 فیصد تک غیر ملکی ایکویٹی خریدنے کی اجازت دیتا ہے، برآمدی وصولیوں کے واپس لانے کے اعتماد کو مزید بڑھا رہا ہے۔

خالص آئی ٹی برآمدات، جو برآمدات میں سے درآمدات منہا کرنے کے بعد بنتی ہیں، جولائی میں 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔