The Dawn News - Pakistan

عمران خان نے واضح پیغام دیا تھا ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کرنا ہے، عظمیٰ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ ہماری جب ملاقات ہوئی تو بانی نے واضح طور پر بتایا تھا کہ ضمنی الیکشن نہیں لڑنا،انتخاب میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات سے قبل بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، وہ ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجا کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا، یہ معاملہ سیاسی کمیٹی اور ضمنی انتخابات سے متعلق ہے، میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، شاہریز خان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جب کہ شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا ہے کہ مجھے بھی گرفتار کریں، یہ خوفزدہ ہیں اور بچوں سے ڈر گئے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ ’بانی پی ٹی آئی اور ان کی فیملی کا ضمنی انتخابات سے متعلق علیحدہ مؤقف ہے اور پارٹی نے جو فیصلہ کیا آپ اس سے متفق نہیں‘؟

جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ آپ نے بہت عجیب سا سوال پوچھا ہے، عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہو رہی ہے، اگر وہ فیملی کے ہاتھ مؤقف بھیجتے ہیں تو وہ ان کا مؤقف ہے، آپ نے یہ کیوں کہا کہ وہ فیملی کا مؤقف ہے، اگر ہم آپ سے بات کر رہے ہیں تو آپ ہمارا احترام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی اور فیملی کا کہا، یہ شیطانی ہے، مجھے برا لگا،  آپ دو سال سے ہمارے ساتھ کھڑے ہو اور آپ کو مجبوراً یہ سوال کرنا پڑتا ہے، ہمارے بچے اور بھائی جیل میں ہیں،  یقین کرو مجھے ضرورت نہیں میڈیا سے بات کرنے کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ خان نے کہا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو عمران خان نے واضح طور پر بتایا تھا کہ ضمنی الیکشن نہیں لڑنا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں، الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا۔

عظمیٰ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے، مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی۔