The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، دنیا کو ہماری مدد کرنا ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی چیلنج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔

اسلام آباد میں نیو انرجی وہیکل پالیسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا چیلنج ہے اور پاکستان ماحولیاتی چینلج سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے دنیا کو پاکستان کی مدد کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب سے گھر کے گھر صفحہ ہستی سے مٹ  گئے، بادل پھٹنے، فلیش فلڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2022 میں بھی سیلاب سے سیکڑوں اموات اور املاک کو نقصان پہنچا، اس سیلاب سے 30 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا جبکہ پاکستان کا گرین گیسوں کے اخراج میں بہت ہم کم حصہ ہے۔

تقریب کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں نمایاں کارکردگی پر طلبہ میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کی گئیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور برطانوی حکومت کے پالیسی بنانے پر معاونت کے مشکور ہیں،  نئی پالیسی حکومت کے ماحول دوست اقدامات کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون اختر کو مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے صوبائی حکومت سے مشاورت کرکے جو پالیسی لانچ کی ہے، اس کے ذریعے سیکڑوں طلبہ کو کسی سفارش پر نہیں بلکہ ان کی محنت پر انہیں یہ بائیکس فراہم کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر کا کہنا تھا کہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی انڈسٹری کی جدت میں اہم کردار ادا کرے گی، پالیسی سے روزگار کے وسیع موقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹریکل وہیکل پالیسی سے پیٹرولیم کی کھپت میں نمایاں کمی ہوگی اور  آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئے گی جب کہ سبز انقلاب پاکستان کا روشن مستقبل ہے، ہم صاف اور سر سبز ملک کے طور پر اپنی شناخت دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔

ہارون اختر کا کہنا تھا کہ نئی انرجی وہیکلز پالیسی  کا اجرا خواب کو حقیقت میں بدلنے کا دن ہے، وزیراعظم کے وژن کے تحت ہماری مشترکہ کاوشیں آج ثمر آور ثابت ہوئیں، عالمی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے انرجی وہیکلز پالیسی تشکیل دی گئی۔