The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا: پی ڈی ایم اے نے مزید بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کی روشنی میں 28 اگست سے 2 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے مزید بارشوں، آندھی، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے  کے مطابق اس دوران تیز بارشوں کے باعث بالائی و وسطی اضلاع گلیات، مانسہرہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، ہنگو، تورغر، ہری پور، کرک، چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، شانگلہ، خیبر، کوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، مردان، کرم، لکی مروت، ملاکنڈ، مہمند، اورکزئی، بنوں، وزیرستان (شمالی و جنوبی) اور ٹانک میں میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ میں مقامی نالوں، برساتی چشموں اور دریاؤں میں فلیش فلڈ (اچانک سیلاب) کا خدشہ ہے، جبکہ  صوبہ کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے باعث کمزور مکانات، بجلی کے کھمبے، اشتہاری بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں تمام ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی اقدامات، نکاسی آب کے نظام کی صفائی، اور مقامی آبادی، سیاحوں اور مسافروں کو بروقت آگاہی فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کاشتکاروں، مال مویشی پال حضرات اور سیاحوں کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فصلوں اور جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے اور سیاح خطرناک مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

مزید براں، متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایمرجنسی سروسز، طبی امداد، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی ہنگامی صورتحال یا اطلاع کے لیے پی ڈی ایم اے کی 24/7 ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔