The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

جہاں ضروری ہوا وہاں ڈیم بنائیں گے، علی امین گنڈاپور
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کہ ہمیں ڈیم بنانے چاہئیں، تاکہ پانی کی شکل  میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے،  خیبر میڈیکل کالج کو  یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان بھی کردیا۔

پشاور  کے خیبرمیڈیکل کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلہ آنے پر انتظامیہ تیار تھی، ہمیں ڈیم بنانے چاہئیں، تاکہ پانی کی شکل  میں آنے والے عذاب رحمت بن جائیں، جہاں ضروری ہوا ڈیم بنائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، نہروں کے لیے وفاق سے فنڈنگ نہیں مل رہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  نے  کہا کہ  ہم تعلیمی نظام کو بہتر کرنے پر کام کررہے ہیں، انہوں نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کے طلبہ کے  ذہنوں میں یہ بات ڈالیں کہ وہ دور دراز  علاقوں میں بھی جایا کریں، تاکہ ان میں دورافتادہ علاقوں میں جاکر خدمات پیش کرنے کا جذبہ پیدا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہسپتال اور بنیادی صحت کے مراکز بنالیتے ہیں مگر ہمارے پاس ڈاکٹرز نہیں ہوتے۔

خیبر میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا  خیبر میڈیکل کالج کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کی سہولیات ریاست کی ذمہ داری ہے، کوشش کررہے ہیں کہ مختلف ڈویژن میں سہولیات فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں کارڈیک سرجریزکی سہولیات کیلئے 30 کروڑ روپے جلد مہیا کردیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی آمدنی بڑھ رہی ہے، اپنے شہریوں پر خرچ کریں گے، پیسہ ان سیکٹرز میں لگائیں گے، جہاں ضرورت ہے۔