The Dawn News - Pakistan

اوگرا کی لائسنس یافتہ اداروں کو ڈیجیٹل پیمنٹ اختیار کرنے کیلئے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اپنے تمام لائسنس یافتہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت کی کیش لیس اکانومی کو  فروغ دینے کے وژن کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے حل کو اپنائیں، ان ہدایات کی تعمیل  کے  لیے 31 اکتوبر 2025 تک  کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے  زیر انتظام اداروں  ہدایات جاری کرتے ہوئے  پابند کیا ہے کہ وہ  اپنے  آؤٹ لیٹس (بشمول آئل، گیس، سی این جی، ایل پی جی، ایل این جی، آر ایل این جی، ریفائنری، لبرکیٹس وغیرہ) پر  ڈیجیٹل پیمنٹ بالخصوص راست کیو آر کوڈ کو اپنانے اور نمایاں طور پر آویزاں کریں۔

اعلامیے کے مطابق ان ہدایات کی تعمیل  کے لیے 31 اکتوبر 2025 تک  کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ  کسی بھی کمپنی کوان صارفین کو جو ڈیجیٹل لین دین  کرنا چاہیں  کو انکار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان اوگرا کے مطابق ’یہ اقدام نہ صرف صارفین کو سہولت فراہم کرے گا بلکہ پاکستان کے ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو بھی مضبوط کرے گا ۔ ’

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹائزیشن مہم کی حمایت کرتا ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ اقدام نہ صرف مالی شمولیت بڑھائے گا بلکہ ریگولیٹڈ شعبوں میں شفافیت، سہولت اور کاروباری مؤثر عمل کو بھی بہتر کرے گا۔

ترجمان اوگرا کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی متعلقہ بینکوں / ایم ایف بی / ای ایم آئیز کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں تاکہ اپنا مفت راست کیو آر کوڈ حاصل  کر سکیں۔