The Dawn News - Pakistan - Karachi

دریاؤں کی زمین کاٹ کر ہوٹل، ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے والے طاقتور افراد کیخلاف کارروائی ہوگی، مصدق ملک
وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریاؤں کے کنارے ملک کے طاقتور اور امیر افراد نے غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور ہاؤسنگ اسکیمیں بنا رکھی ہیں، ہم اعلان جنگ کر رہے ہیں، اب ہم رکیں گے نہیں، پانی کے راستے سے ان کو ہٹائیں گے۔

کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا کہ میرا دل دکھی ہو جاتا ہے جب میں دیکھتا ہوں کہ چند ریئس، جن میں ایک بھی غریب آدمی شامل نہیں، انہوں نے دریاؤں کی زمین کو کاٹ کر غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور بستیاں بنا رکھی ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ یہ اسکیمیں اور ہوٹل، سیلاب کے دوران کچی بستیوں کے لیے تباہی کا باعث بنتے ہیں، یہ بربادی غریبوں کے خاندان کھا جاتی ہیں، حالیہ سیلاب کے دوران 800 لوگ شہید ہوگئے، اتنے تو جنگ میں بھی نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا 750 کلو میٹر گاڑی چلا کر گلگت بلتستان پہنچا، 20 سے 30 کلو میٹر پہاڑوں پر بھی ٹریکنگ کی۔

اس دوران دریاؤں کے کنارے کسی ایک غریب کا ہوٹل یا ریزورٹ نہیں تھا، جو طاقت ور، سیٹھ اور امیر لوگ ہیں، یہیں کہیں رہتے ہیں سب ان ہی کے ریزروٹس اور ہوٹلز وہاں قائم ہیں۔

وزیر موسمیاتی تبدیلی کا کہنا تھا کہ جب سیلاب آتا ہے تو وہ پروا نہیں کرتا کہ سیٹھ کون ہے، سیٹھ کا وہ بنگلہ یا اُن کی بنائے ہوئی ہاؤسنگ سوسائیٹیز، ریزروٹس اور ہوٹلز، جب پہاڑوں سے آنے والے پانی کے سامنے آتے ہیں، تو  پھر وہ ٹکڑ ٹکڑے ہو کر نیچے کی جانب آباد لوگوں کے لیے میزائل بن جاتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ بس اب، بہت ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں، کوئی ریاست سے طاقت ور نہیں، رواں برس سب کو نظر آجائے گا اور غریب کو برباد کرنے والوں کیخلاف ریاست آڑے آئے گی۔

مصدق ملک نے کہا کہ یہ جنگ ہے، ہم اعلان جنگ کر رہے ہیں، اب ہم رکیں گے نہیں، پانی کے راستے سے ان کو ہٹائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہا کہ میری التجا ہے، ایلیٹ کلاس سے، جنہوں نے دریا کنارے بستیاں اور ہاؤسنگ اسکیمیں بنا رکھی ہیں، وہ یہ نہ کریں، یہ تو وہ جگہیں ہیں جہاں دریا کا راستہ توڑ کر پانی کو محفوظ کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجائے اس کے بند توڑ کر بستیوں کو برباد کیا جائے، ہمیں دریا کے ساتھ ساتھ قدرتی ریزروز بنانے ہوں گے، تاکہ پانی کو ان جگہوں پر محفوظ بنا کر پورا سال اس کا استعمال کر سکیں۔

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ جنگلات کی غیر قانونی طور پر کٹائی کر کے جو درخت وہاں رکھے جاتے ہیں، وہ سیلاب میں شامل ہو کر نیچے آنے والی آبادیوں کے لیے انتہائی خطرناک بن جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قدرت کا احترام کریں، سیلاب سے اگر کوئی چیز بچا سکتی ہے تو وہ درخت ہی ہیں، ہمیں چاہیے کہ درخت کاٹنے کے بجائے مزید لگائیں۔