The Dawn News - Pakistan - Lahore

ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں اور این او سی دینے والوں پر مقدمہ ہونا چاہے، حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے والوں اور اس کا این او سی دینے والوں کو مستعفی نہیں بلکہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہے۔

ڈان نیوز کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے چوہنگ لاہور میں سیلاب سے متاثرہ امدادی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگ بہت پریشان ہیں، عثمان بزدار یا مریم نواز کی حکومت ہو، لوگوں کو ہاؤسنگ سوسائٹی کے ناجائز این او سیز دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ سیلاب سے ڈوبے ہیں ان کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور وہ ناجائز سوسائٹیوں کے رہائشیوں کا مقدمہ لڑیں گے، تعمیرات کے لیے پیسے دینا ہوں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ کسی ایک جماعت کا نام نہیں لیتے، تاہم جس نے جرم کیا ہے انہیں سزا بھگتنی ہوگی، عدالت نے جو ناجائز سوسائیٹیوں پر فیصلہ دیا تو توہین عدالت کے لیے عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت ایک دوسرے کو زندہ باد، مردہ باد کہہ کر جمہوری آزادیوں پر قدغن لگا کر کرپشن کرو، تاہم وقت آگیا ہے عوام کو سارے مافیاز کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی ہوتی تو لوگ نہ ڈوبتے ، کرپشن نہ کرتے، بڑے بلڈرز کو این او سیز نہ دیے جاتے اور جن حکومتوں نے ایک وفاقی وزیر کو ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے این او سی دیا، ان لوگوں پر  مقدمہ بنانا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدے پر بھارتی جارحیت پر جانا چاہیے۔