The Dawn News - Pakistan

دو ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 29.01 فیصد اضافے کے ساتھ 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 30.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 2 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر خسارے میں 8.81 فیصد کمی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی اور اگست کے دوران ملکی درآمدات 14.23 فیصد اضافے کے ساتھ 11 ارب 11 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں، صرف اگست میں درآمدات کا حجم 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب برآمدات میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی اور رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں برآمدات 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 5 ارب 10 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔

تاہم اگست میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 12.49 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 9.98 فیصد کمی ہوئی اور برآمدات کا حجم 2 ارب 41 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہا۔

ماہرین کے مطابق بڑھتی ہوئی درآمدات اور کمزور برآمدی کارکردگی ملکی تجارتی توازن پر دباؤ ڈال رہی ہے۔