The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف
بے نظیر  انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی)  سے ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان کے فائدہ اٹھانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

بے نظیر  انکم سپورٹ پروگرام ( بی آئی ایس پی) ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان  کے مستفید ہونے کا انکشاف ہوا ہے جنہیں اس پروگرام سے 4 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔

ایک لاکھ 20 ہزار ٹیکس دہندگان میں سے   30 ہزار 307 افراد براہ راست ایکٹو ٹیکس لسٹ میں شامل ہیں جبکہ   88 ہزار 892  افراد میں سے بیوی یا شوہر میں سے ایک ایکٹو ٹیکس دہندگان لسٹ کا حصہ  تھا۔

آڈٹ حکام  نے بی آئی ایس پی سے غیر مستحق افراد کو  فائدہ دینا غیر قانونی قرار دیتے ہوئے  معاملے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

خیال رہے  کہ چند روز قبل  پبلک اکاؤنٹس کی ذیلی کمیٹی میں بی آئی ایس پی  سے سرکاری افسران کو اربوں روپے کے کیش ٹرانسفر ہونے کا انکشاف سامنے آیا  تھا۔

پی اے سی  ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر معین عامر پیر زادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا تھا۔

دوران اجلاس آڈٹ حکام نے انکشاف کیا تھا کہ سیکڑوں سرکاری افسران اور بیوروکریٹس بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا فنڈز ہڑپ کر گئے، متعدد سرکاری افسران ان کی شریک حیات اور پنشنرز بھی بی آئی ایس پی کے بینیفشری ہیں جب کہ  سرکاری ملازمین اس پروگرام کے بینیفشری نہیں ہو سکتے۔