The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان نومبر میں پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلی بار 17 سے 29 نومبر تک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے علاوہ اس تین ملکی ٹورنامنٹ میں افغانستان اور سری لنکا بھی شامل ہوں گے، یہ سیریز آئندہ سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تمام ٹیموں کو قیمتی تیاری فراہم کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔

شیڈول کی تفصیل کے حوالے سے مزید بتایا گیا کہ میزبان ٹیم 17 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف سیریز کا آغاز کرے گی، یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ پاکستان میں افغانستان کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوگا۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گے، جب کہ ٹرائی سیریز کے باقی 5 ٹی ٹوئنٹی میچز، جن میں 29 نومبر کو فائنل بھی شامل ہے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ٹرائی سیریز کے شیڈول کے مطابق 17 نومبر کو پاکستان اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گے، 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گے، اسی طرح 22 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا قذافی اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم میں 23 نومبر کو پاکستان اور افغانستان کا مقابلہ ہوگا، 25 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان، پھر 27 نومبر کو پاکستان اور سری لنکا اور 29 نومبر کو فائنل میچ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے اپنے بیان میں کہا کہ
ہم پاکستان کی پہلی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے لیے سری لنکا اور افغانستان کی میزبانی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایونٹ نا صرف آئندہ سال کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی شاندار تیاری فراہم کرے گا بلکہ شائقین کو مختلف وینیوز پر دلچسپ کرکٹ بھی دیکھنے کو ملے گی۔

سمیر احمد سید کے مطابق اس سال کے آغاز میں پی سی بی نے کامیابی کے ساتھ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کی میزبانی کی تھی، یہ کامیابیاں ہماری اہلیت اور اعلیٰ سطح پر مسلسل بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کے عزم کو اجاگر کرتی ہیں۔