The Dawn News - Pakistan - Punjab

شاہ محمود قریشی ایک اور مقدمے میں بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو  جلاؤ گھیراؤ کے ایک اور  مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ دیگر رہنماؤں میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو  جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے  کا فیصلہ سنا دیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں سنائے گئے فیصلے میں  انسداد دہشت گردی عدالت نے  پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال  قید کی سزا سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسی مقدمے میں خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ  تحریک انصاف کے  وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی  اور  روبینہ جمیل کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسرے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک نے ٹرائل مکمل کیا اور  عدالت میں ان کی نمائندگی کی۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو  جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی  گاڑی جلانے کا مقدمہ  تھانہ سرور روڑ میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

اس مقدمے میں کل ملزمان 51 تھے، جن میں سے  12 ملزمان اشتہاری ہوئے تھے  جبکہ 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔

خیال رہے  کہ 11 اگست  2025 کو بھی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں  پی ٹی آئی  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا   تھا جبکہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10 ، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔