The Dawn News - Life & Style - Celebrity

میری تصاویر کا اے آئی فحش ویڈیوز میں استعمال روکا جائے، ایشوریا رائے عدالت پہنچ گئیں
بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے نے اپنی تصاویر، آواز اور اور دوسری چیزیں بغیر اجازت استعمال کرنے کے خلاف متعدد آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پلیٹ فارمز کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق ایشوریا رائے کے وکلا کی ٹیم نے دہلی ہائی کورٹ میں متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اے آئی پلیٹ فارم کو اداکارہ کی تصاویر کو فحش ویڈیوز، تصاویر اور گرافکس میں استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں اداکارہ نے لکھا کہ ان کی اجازت کے بغیر ہی اے آئی پلیٹ فارم ان کی آواز کو بھی اے آئی ویڈیوز اور آڈیوز میں استعمال کرکے نامناسب ویڈیوز بنا کر پھیلا رہے ہیں، انہیں روکا جائے۔

اداکارہ نے اپنی درخواست میں لکھا کہ اے آئی پلیٹ فارمز کی جانب سے ان کی تصاویر اور آواز کو ان کی اجازت کے بغیر نامناسب مواد میں استعمال کرنے سے ان کی کردار کشی ہو رہی ہے، پلیٹ فارمز کو روکا جائے۔

درخواست میں اداکارہ نے اپنے نام سے بنی جعلی ویب سائٹس اور دوسری ویب سائٹس کی فہرست بھی فراہم کی اور بتایا کہ تمام پلیٹ فارمز ان کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور آواز کو استعمال کرکے انہیں بدنام کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے آن لائن کاروباری (ای کامرس) ویب سائٹس کے نام بھی فراہم کیے جو کہ ان کی اجازت کے بغیر ہی ان کا نام اور آواز استعمال کرکے چیزیں فروخت کر رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر اداکارہ نے اپنی درخواست پر کسی پلیٹ فارم پر ہرجانے کا دعویٰ دائر نہیں کیا، انہوں نے صرف عدالت سے استدعا کی ہے کہ پلیٹ فارمز کو ان کا نام، آواز اور تصاویر استعمال کرنے سے روکا جائے۔

اداکارہ کی درخواست پر عدالت نے نومبر تک تمام فریقین کو دلائل سمیت طلب کرلیا جب کہ کیس کا باضابطہ آغاز جنوری 2026 میں ہونے کا امکان ہے۔

ایشوریا رائے سے قبل دوسرے متعدد بولی وڈ اداکار بھی اجازت کے بغیر اپنا نام، آواز اور تصاویر استعمال کرنے پر متعدد اے آئی پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمات دائر کر چکے ہیں۔