The Dawn News - Life & Style - Celebrity

بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تو ہدایت کار نے ڈرامے کی پیش کش کردی، منزہ عارف
معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن کے لیے گئی تھیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں بھی کام کی پیش کش کردی۔

منزہ عارف نے حال ہی میں ’مذاق رات‘ میں [**شرکت**][1] کی، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں شروع سے اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا، ان کے خاندان میں کوئی بھی فرد شوبز میں کام نیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے متعدد کردار ان کی شہرت کا سبب بنے، عمران اشرف کے ساتھ ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں کیا گیا کردار بھی ان کی وجہ شہرت بنا۔

اداکارہ نے کہا کہ کرداروں اور کام کی وجہ سے لوگ پہچان کر عزت دیتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں یک طرفہ محبت سمجھ نہیں آتی، ان کے خیال میں محبت ایک عمل ہے، جس کا رد عمل آنا لازمی ہوتا ہے، جس کا کوئی رد عمل نہ آئے، وہ چیز بیکار ہوتی ہے۔

منزہ عارف کے مطابق شادی سے قبل پھولوں کے تحائف دے کر محبت جتانا شادی کے بعد ہونے والی محبت کے مقابلے میں انتہائی کم ہوتی ہے، شادی کے بعد والی محبت مضبوط اور پائدار ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگرچہ ان کے شوہر انہیں پھولوں کے تحائف دے کر ان سے محبت نہیں جتاتے لیکن جب ان کی طبیعت خراب ہوتی ہے تو فون کرکے ان سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے دوائی لی یا نہیں؟ اور یہی سب سے اہم محبت ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج بھی جب وہ کام کرکے کراچی سے واپس لاہور جاتی ہیں تو شوہر انہیں ایئرپورٹ پر لینے آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اداکاری کا آغاز کرنے میں تاخیر نہیں کی، وہ درست وقت پر آئیں، ان کا شوبز میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

منزہ عارف کے مطابق ان کے بیٹوں کو اداکاری کا شوق تھا اور وہ بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئیں، جہاں ہدایت کار نے انہیں کام کی پیش کش کی۔

انہون نے بتایا کہ ہدایت کار نے پہلے ان کے شوہر کو فون کرکے کام کی پیش کش کی، پھر ان کے شوہر نے انہیں فون کرکے کام کا بتایا اور انہوں نے حامی بھرلی۔

اداکارہ کے مطابق پہلی بار انہوں نے بیٹوں کے ساتھ ہی ڈرامے میں کام کیا، انہوں نے پرنسپل کا کردار ادا کیا، ان کا بیٹا خراب طالب علم بنا تھا، انہوں نے بیٹے کو ڈرامے میں ڈانپ بھی پلائی۔