The Dawn News - Tech - Mobilephones

ایک آئی فون 17 کی قیمت ہزاروں پاکستانیوں کی سالانہ کمائی سے بھی زیادہ
امریکی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی ایپل نے 9 ستمبر کو اب تک کے بہترین آئی فونز متعارف کرائے، جنہیں کیمرا اور فیچرز کے حوالے سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی فونز ہمیشہ سے ہی مہنگے رہے ہیں، ایک موبائل کی قیمت پاکستانی چار لاکھ سے سوا 6 لاکھ روپے تک ہوتی ہے اور اس بار بھی آئی فونز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

اس بار کمپنی نے ’آئی فون 17، آئی فون 17 ایئر اور آئی فون 17 میکس و پرو‘ متعارف کرائے ہیں اور ہر فون کو دو میموی ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔

فونز کی ابتدائی قیمت کا اعلان کیا گیا ہے، جن کے مطابق کمپنی کا سب سے سستا آئی فون 17 کے فون کی قیمت 799 امریکی ڈالر ہوگی، یعنی اس کی پاکستانی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار روپے تک ہوگی لیکن اس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن (پی ٹی اے) کا ٹیکس شامل نہیں۔

اسی طرح کمپنی کے سب سے بہترین فون آئی فون 17 میکس کی قیمتیں 3 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہوں گی اور اس کے زیادہ میموری کے ماڈل کی قیمت اس سے زیادہ ہوگی جب کہ اس پر بھی پی ٹی اے ٹیکس الگ سے لگے گا۔

پاکستان میں کسی بھی آئی فون 17 کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار سے لے کر 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے کم نہیں ہوگی جب کہ سب سے بہترین آئی فون کی قیمت 5 لاکھ 90 ہزار سے 6 لاکھ 20 ہزار روپے تک ہونے کا امکان ہے۔

پی ٹی اے آئی فونز کی رجسٹریشن پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر ایک لاکھ 85 ہزار روپے تک ٹیکس وصول کرتا ہے۔

پاکستان میں پی ٹی اے کے ٹیکس سمیت سب سے سستا ترین آئی فون بھی 3 لاکھ 90 ہزار روپے کا مل سکے گا جب کہ مہنگا ترین فون 6 لاکھ 20 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

آئی فونز کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں کہ یہ ہزاروں پاکستانیوں کی سالانہ آمدنی سے بھی زیادہ ہیں، عام طور پر پاکستان میں کانٹریکٹ پر ملازمت کرنے والے ملازمین کی ماہانہ تنخواہ مشکل سے 40 ہزار روپے ہوتی ہے۔

ملازمین کی ماہانہ 40 ہزار روپے تنخواہ سے ان کی سالانہ کمائی 4 لاکھ 80 ہزار روپے بنتی ہے جب کہ ایک مہنگے ترین آئی فون کی قیمت 6 لاکھ روپے سے زائد ہے۔