The Dawn News - Pakistan - Balochistan

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، جہاں بھارتی پراکسی ’فتنۃ الہندوستان‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

علاقے میں کسی بھی دیگر دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے اس غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے 3 اضلاع شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں 9 اور 10 ستمبر کو انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشنز کے دوران بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 19 خوارج کو ہلاک کردیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمند کے علاقے گلونو میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے 14 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے تھے۔

ادھر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا تھا۔