The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

دیر: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک، یرغمال بنائے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید
سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ آپریشن کے دوران یرغمال بنائے شہریوں کی جانیں بچاتے ہوئے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پروکسی فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر لوئر دیر کے عمومی علاقے لال قلعہ میدان میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 10 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 7 بہادر سپوتوں نے معصوم شہریوں کو بچاتے ہوئے شہادت کا درجہ حاصل کیا، ان سویلین کو بھارتی حمایت یافتہ خوارج نے یرغمال بنا رکھا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے جوانوں میں شمالی وزیرستان کے 39 سالہ نائیک عبدالجلیل، لکی مروت کے 38 سالہ نائیک گل جان، لکی مروت کے 28 سالہ لانس نائیک عظمت اللہ، ضلع خیبر کے 28 سالہ سپاہی عبدالملک، مالاکنڈ کے 27 سالہ سپاہی محمد امجد، صوابی کے 23 سالہ سپاہی محمد داؤد، ڈیرہ اسمعیٰل خان کے 21 سالہ سپاہی فضل قیوم شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس نے ان وحشیانہ کارروائیوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی واضح تصدیق کی ہے، مزید کہنا تھا کہ  پاکستان توقع کرتا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، مزید بتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز کرتے ہوئے مجموعی طور پر 35 بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کو ہلاک کر دیا تھا، اس دوران فورسز کے 12 جوان بھی شہید ہوئے تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے خلاف آپریشن کے دوران باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی کے حامل 22 خوارج ہلاک کیے گئے تھے۔