The Dawn News - Pakistan

پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان متعارف
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ’گوگل اے آئی پلس‘ پلان پاکستان سمیت مزید 40 ممالک میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ پلان رواں ماہ کے اوائل میں انڈونیشیا میں سب سے پہلے لانچ کیا گیا تھا، اور اسے ’مثبت‘ ردِعمل ملا تھا، گوگل کے مطابق یہ نیا پلان لوگوں کو زیادہ طاقتور اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ اپنی پیداواری اور تخلیقی صلاحیتوں کو ایک مناسب قیمت پر بہتر بنا سکیں۔

پاکستان میں گوگل کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ ’پاکستان کا ڈیجیٹل منظرنامہ نہایت پُرجوش اور ترقی پذیر ہے، اور ہم پاکستانیوں کی تخلیقی صلاحیتوں سے متاثر ہیں، جنہوں نے اے آئی ٹولز کو اپنایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوگل اے آئی پلس کے آغاز کے ساتھ ہم یہ ٹولز مزید افراد کے لیے قابلِ رسائی بنا رہے ہیں، یہ پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کا ایک اہم حصہ ہے تاکہ ہر شخص اپنی پیداواریت، تخلیقی صلاحیت اور سیکھنے کے عمل کو اے آئی کے ساتھ بہتر بنا سکے۔

پلان میں شامل فیچرز میں امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ (نینو بنانا) کے لیے جیمینی (Gemini) ایپ میں زیادہ حد، جیمینی 2.5 پرو تک زیادہ رسائی، جو کہ پیچیدہ سوالات کے لیے گوگل کا سب سے جدید ماڈل ہے۔

وی ای او تھری فاسٹ تک رسائی، فلو، جیمینی اور وہسک میں گوگل کا ویڈیو جنریشن ماڈل،
جی میل، ڈاکومنٹس اور شیٹس وغیرہ میں جیمینی انٹیگریشن، ڈرائیو، فوٹوز اور جی میل میں میں 200 جی بی اسٹوریج شامل ہیں۔

مزید برآں، بیان میں کہا گیا کہ ’صارفین یہ تمام سہولیات (جیمینی ان ورک اپیس سے لے کر 200 جی بی اسٹوریج تک) اپنے خاندان کے دیگر 5 افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں‘۔

گوگل کے مطابق یہ ایک آسان طریقہ ہے جس کے ذریعے ہر کوئی ایک ہی پلان کے ساتھ اپ گریڈ شدہ گوگل تجربے سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گوگل اے آئی پلس پاکستان میں آج سے صرف ایک ہزار 400 روپے ماہانہ پر محدود مدت کے لیے دستیاب ہے، پہلی بار سبسکرائب کرنے والوں کو پہلے 6 ماہ کے لیے 50 فیصد رعایت دی جائے گی۔

یاد رہے کہ جولائی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کے ریجنل اے آئی ڈیولپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی تھی، تاکہ پاکستان میں اے آئی کے شعبے میں اسٹریٹجک تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا تھا کہ حکومت کی توجہ تعلیم اور ورک فورس میں اے آئی ٹریننگ پر ہے۔