The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب بے قابو ٹینکر نے 6 گاڑیاں روند ڈالیں، خواتین سمیت 5 افراد زخمی
کراچی میں ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب بے قابو ٹینکر نے 6 سے زائد گاڑیوں کو روند ڈالا، حادثےمیں خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں ڈیفنس موڑ سگنل کے قریب پنجاب چورنگی کی جانب سے آنے والا بےقابو ٹینکر گاڑیوں پر چڑھ دوڑا، حادثے میں 6گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد مختلف گاڑیوں میں سوار تھے۔

واضح رہے کہ رواں سال کی ابتدا میں کراچی میں اچانک ہیوی ٹریفک سے حادثات اور اموات کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا تھا، مسلسل 4 ماہ تک ڈمپرز، ٹرکوں، ٹینکروں کی ٹکر سے درجنوں شہری جاں بحق ہوئے تھے۔

مرنے والوں میں اکثریت موٹرسائیکل سوار شہریوں کی تھی، ان حادثات میں اضافے کے بعد مشتعل عوام کی جانب سے حادثات کے ذمہ دار ٹینکرز کو نذر آتش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔

بعد ازاں حکومت نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں سختی کی، موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کے بغیر چالان کیے، 43 ہزار موٹرسائیکلیں ضبط کی گئیں، کالے شیشے والی گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا گیا، ہیوی ٹریفک کے لیے ایس او پیز اور ان کے شہر میں داخلے کے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی کوشش کی گئی جس کے بعد حادثات میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔

تاہم حالیہ مہینوں میں ڈمپرز اور ٹرک سے شہریوں کی اموات میں پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

2 روز قبل 23 ستمبر کو میمن گوٹھ روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا تھا۔

10 اگست کو راشد منہاس روڈ پر لکی ون کے قریب ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، حادثے کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپروں کو آگ لگادی تھی۔

25 جولائی کو نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔

18 جولائی کو کراچی کے علاقے ملیر میں سیمنٹ سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا تھا جس کے نتیجے میں 60 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا۔ مشتعل افراد نے ٹرک کو نقصان پہنچایا تھا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کرکے صورتحال کو قابو کرلیا تھا۔

جولائی کے آغاز میں بھی شہر کے علاقے ماری پور میں ہاکس بے روڈ پر ایک تیز رفتار کار نالے سے متصل دیوار سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

جون میں راشد منہاس روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر الٹ کر ایک فور بائی فور گاڑی پر جاگرا تھا، جس سے ایک خاتون اور اس کے ساتھ موجود5 سالہ بچی جاں بحق ہو گئیں، جب کہ ایک اور کم سن بچی زخمی ہوئی تھی۔