The Dawn News - Life & Style - Celebrity

’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بعد بننے والی فلمیں انڈسٹری کا زوال بنیں، معمر رانا
ماضی کے مقبول فلمی ہیرو معمر رانا نے کہا ہے کہ 2002 کی مقبول فلم ’یہ دل آپ کا ہوا‘ کے بعد بننے والی فلمیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذوال کا سبب بنیں۔

معمر رانا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر بات کرنے سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی تباہی کے اسباب پر بھی گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان کے کسی بھی فرد کا فلم انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خاندان کا تعلق اسپورٹس اور خصوصی طور پر کرکٹ سے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک دن جم میں ورزش کے دوران محسن حسن خان نے انہیں فلم کی پیش کش کی، جس پر انہوں نے انہیں کہا کہ وہ ان کے والد سے اجازت لیں۔

اداکار کے مطابق گھر جانے پر والد نے انہیں فلم میں کام کرنے کی اجازت دی اور ساتھ ہی ہدایت کی کہ وہ دل لگا کر کام کریں اور بہت آگے تک جائیں۔

معمر رانا کا کہنا تھا کہ انہیں ابتدائی طور پر چند فلموں میں کام کرنے میں مزہ نہیں آیا لیکن 1997 کی فلم ’دیوانے تیرے پیار کے‘ بعد انہیں کام کرنے کا شوق ہوا۔

بھارتی فلم ’دوبارہ‘ میں کام کرنے کے سوال پر معمر رانا نے بتایا کہ انہیں پہلے ہی بتایا دیا گیا تھا کہ ان کا کردار مختصر ہوگا اور انہیں پوری کہانی اور کردار کا علم تھا۔

ان کے مطابق ان سے قبل مذکورہ کردار سنجے دت نے کرنا تھا لیکن فلم کے ہدایت کار اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان ائے ہوئے تھے تو انہیں نےانہیں پیش کش کی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ذوال کے سوال پر معمر رانا نے کہا کہ لولی وڈ کی تباہی 2002 کے بعد شروع ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ دل ہو آپ کا‘ فلم کی کامیابی اور فلم کی پروڈکشن کو دیکھ کر ہر کسی کو اندازہ ہوجانا چاہیے تھا کہ پاکستانی فلموں کو کیسے بنایا جانا چاہیے لیکن بد قسمتی سے مذکورہ فلم کے بعد بننے والی فلموں سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔

ان کے مطابق ’یہ دل ہوا آپ کا‘ کے بعد بننے والی فلموں میں شان اور انہیں لاچا اور کرتا پہنا کر ایک جیسے ہی کردار دیے گئے، ہر فلم میں دو ہیرو، تین غنڈے اور ایک ہیروئن کاسٹ کی جانے لگی، ایک جیسی کہانیاں دکھائی جانے لگیں، جس سے دیکھنے والے بھی تنگ آگئے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ دور میں بننے والی فلموں میں وہ اور شان غنڈوں کو مار دیتے تھے، ایک ہی ہیروئن ہوتی تھی جو فلم کے اختتام پر کبھی انہیں تو کبھی شان کو ملتی تھی۔

معمر رانا کے مطابق ’یہ دل ہوا آپ کا‘ شاندار فلم تھی، اس نے ریکارڈ کمائی بھی کی اور اس کی پروڈکشن بھی بہترین تھی لیکن مذکورہ فلم کے بعد بننے والی فلموں کی وجہ سے انڈسٹری تباہ ہوئی۔