The Dawn News - Pakistan - Karachi

کراچی میں پولیو ورکر سے مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار معطل
کراچی میں پولیو ورکر کے ساتھ  مبینہ جنسی زیادتی کے الزام میں پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا۔

ترجمان  پولیس کے مطابق میٹھادر کے ایک پولیس کانسٹیبل کو اتوار کے روز پولیو ورکر کو جنسی ہراسانی کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل ( ڈی آئی جی ) ساؤتھ نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ( ایس ایس پی)  ساؤتھ کو معطل پولیس اہلکار، زریاب، کے خلاف شفاف انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ لڑکی یتیم اور پولیو ورکر ہے۔

متاثرہ خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ طلاق یافتہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ وہ گزر بسر کے لیے پولیو ورکر کے طور پر کام کرتی تھی جہاں مذکورہ پولیس اہلکار بھی پولیو ٹیم کا حصہ تھا۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید کہا ہے کہ  ملزم نے واٹس ایپ گروپ سے اس کا نمبر لے کر اسے پیغامات بھیجنے شروع کیے اور کہا کہ وہ اسے پسند کرتا ہے اور شادی کرنا چاہتا ہے۔

خاتون کے مطابق ملزم نے اس کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور اسے ایک گیسٹ ہاؤس لے گیا جہاں اس نے مبینہ طور پر اس سے جنسی زیادتی کی۔ خاتون نے کہا کہ وہ حاملہ ہو گئی ہے اور ملزم کے بچے کی ماں بننے والی ہے لیکن اب وہ شادی سے انکار کر رہا ہے۔