The Dawn News - World - Middle East

ٹرمپ سے ملاقات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر اتفاق نہیں کیا، معاہدے میں بھی یہ بات نہیں، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا اور یہ بات 20 نکاتی معاہدے میں بھی شامل نہیں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اپنے ٹیلیگرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک ویڈیو شیئر کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے فوراً بعد ریکارڈ کیے گئے ویڈیو بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر کوئی اتفاق رائے نہیں ہوا۔

ٹیلیگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں نیتن یاہو سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے ’فلسطینی ریاست پر رضامندی ظاہر کی ہے‘؟

جس پر اسرائیلی وزیراعظم نے جواب دیا ’بالکل نہیں‘، ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے میں ایسی کوئی شق شامل نہیں ہے، اور اسرائیل ’فلسطینی ریاست کے قیام کی کوششوں کی مزاحمت کرے گا‘۔

علاوہ ازیں، اسرائیلی وزیرِاعظم نے ان ناقدین کو بھی نشانہ بنایا جو ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کو غزہ سے واپس بلا لیں۔

نیتن یاہو نے ناقدین کا نام لیے بغیر کہا ’ وہ بار بار کہتے ہیں آپ کو حماس کی شرائط ماننی ہوں گی‘، آئی ڈی ایف کو باہر نکلنا چاہیے اور حماس غزہ پٹی کو دوبارہ تعمیر کرسکتی ہے، تاہم میں واضح کردوں کہ ’ایسا ہرگز نہیں ہونے والا ہے اور  اسرائیلی فوج غزہ کے بیشتر حصوں میں موجود رہے گی۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ حماس کی جانب سے ان کے غزہ میں امن کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے کو مسترد کرنے کی صورت میں صدر ٹرمپ نے مکمل حمایت کا وعدہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ تنازع کے خاتمے کے معاہدے پر متفق ہونے کے ’انتہائی قریب‘ ہیں اور انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا منصوبے کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔