The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: کوئٹہ اور کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز  کی دو الگ الگ کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ضلع خضدار  سے سیکیورٹی فورسز  نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا، جس کے مطابق 30 ستمبر اور یکم اکتوبر  کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو علیٰحدہ  علیٰحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گرد مارے گئے۔

کوئٹہ ضلع میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن  کیا گیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 10 خوارج  ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کیچ میں بھی انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔

ہلاک شدہ خوارج اور دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد ملک میں کئی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

دریں اثنا، انٹرسروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آج ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنۃ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، جو بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جبکہ گرفتار دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ باقی دہشت گردوں کا بھی خاتمہ کیا جا سکے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور قوم کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے مجرموں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

صدر اور وزیراعظم کا کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے علحیدہ علیحدہ بیان میں کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بہادری اور موثر کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ہلاکت ملک میں امن و استحکام کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں اور شجاعت پر فخر کرتی ہے، صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سے فتنۃ الہندوستان کے ناپاک عزائم اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم اٹل ہے۔

دریں اثنا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوئٹہ اور کیچ میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے ان آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری فورسز کے بہادر جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔