The Dawn News - Sport

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پی ایچ ایف کو جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں شرکت کیلیے خط
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو جونئیر ہاکی ورلڈکپ 2025 میں شرکت کیلیے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں جونئیر ہاکی ورلڈکپ 2025 کے لیے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی لسٹیں مانگی گئی ہیں۔

پی ایچ ایف نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کے خط سے متعلق حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

میر طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا ایک آپشن ہوسکتا ہے لیکن جو ہماری حکومت کی ہدایت ہوگی وہی ایف آئی ایچ سے مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت کے شہر چنائی اور مدورائی میں شیڈول ہے، جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی۔