The Dawn News - Life & Style - Celebrity

میں نے بھی جوا ایپلی کیشن کی تشہیر کی، نمرہ علی کا اعتراف
سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل نمرہ علی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوئے کی اپیلی کیشن کی تشہیر کی، تاہم انہوں نے درجنوں آفرز مسترد بھی کیں۔

نمرہ علی نے یہ بھی کہا کہ ان کے خیال میں رجب بٹ واحد پاکستانی یوٹیوبر ہیں، جنہیں ان کی اصل اہمیت سے زیادہ اہمیت ملتی اور دی جاتی ہے جب کہ وہ خود بھی ہر وقت دکھاوا کرتے رہتے ہیں۔

نمرہ علی نے حال ہی میں سنو ٹی وی کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

ماڈل و انفلوئنسر نے ایک سوال کے جواب میں کسی بھی خاتون ٹک ٹاکر یا سوشل میڈیا اسٹار کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار نہیں دیا اور کہا کہ وہ ٹک ٹاک نہیں دیکھتیں، اس لیے انہیں کسی خاتون ٹک ٹاکر سے متعلق کچھ پتا نہیں۔

انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہوں نے آج تک معروف یوٹیوبرز ڈکی بھائی اور رجب بٹ کا ایک بھی ولاگ نہیں دیکھا، انہیں ان کے ولاگز کا کچھ علم نہیں۔

نمرہ علی کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ ڈکی بھائی اور رجب بٹ کے ولاگز دیکھیں گی تو انہیں کاپی کرنے لگ جائیں گی، اس لیے وہ ان کے ولاگز تک نہیں دیکھتیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے خیال میں رجب بٹ پاکستان کے ’اوور ریٹڈ‘ یوٹیوبر ہیں یعنی انہیں حد سے زیادہ اہمیت دی جاتی اور ملتی ہے۔

ان کے مطابق رجب بٹ ہر وقت دکھاوا بھی کرتے ہیں، وہ یوٹیوب پر اپنی دولت اور پیسوں کا دکھاوا کرتے رہتے ہیں اور انہیں حد سے زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں نمرہ علی نے بتایا کہ وہ عام طور پر کسیب فوٹوشوٹ کا کم سے کم معاوضہ ایک لاکھ روپے لیتی ہیں، تاہم آفر کرنے والا اسٹوڈیو یا برانڈ جتنا بڑا ہوگا، اس سے معاوضہ اتنا زیادہ لیتی ہیں۔

نمرہ علی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر جوئے کی ایپلی کیشنز کی تشہیر کی لیکن ایسا نہیں ہے کہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں 30 کروڑ روپے ہیں، ان کے اکاؤنٹ میں تین لاکھ روپے بھی نہیں ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ان کے اعتراف کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے انہیں گرفتار کرنے کے لیے ان کے گھر نہ پہنچ جائیں۔