The Dawn News - Pakistan

اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے بیانات مٹی میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے، کھوکھلے بیانات سے بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ واضح ہے جب کہ اس بار بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے میں دفن ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھارتی فوج اور سیاسی قیادت کے بیانات پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ’کھوئی ہوئی ساکھ‘ بحال کرنے کی ’ناکام کوشش‘ ہیں۔

وزیر دفاع نے ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں مئی میں ہوئے تصادم کا بھی حوالہ دیا جس پاک فضائیہ نے بھارت کے رافیل طیاروں سمیت 6 طیارے مار گرائے تھے۔

خواجہ آصف نے لکھا ’ مئی میں بھارت کو فیصلہ کن شکست ہوئی جس کا اسکور 0-6 تھا لیکن انہوں نے دوبارہ مہم جوئی کی کوشش کی تو اس بار نتیجہ پچھلی بار سے کہیں بہتر ہوگا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بھارت کی بدترین شکست کے بعد جس طرح عوامی رائے حکومت کے خلاف مڑی اور  جس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے گروپ کی ساکھ متاثر ہوئی، اب ان کے بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ دباؤ محسوس کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس بار انشااللہ،  بھارت اپنے ہی طیاروں کے ملبے تلے دب جائے گا۔

اس سے قبل،  آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیے میں بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے اشتعال انگیز اور جہالت آمیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات جارحیت کے لیے من مانے بہانے گھڑنے کی ایک نئی کوشش کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے بھارت نے تشدد کو ہوا دینے اور جنوبی ایشیا اور اس سے باہر دہشت گردی کا ارتکاب کیا، ایسے بیانات خطے میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا اصل چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، رواں برس مئی میں پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی طاقتوں کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ایسا لگتا ہےکہ بھارت اپنے لڑاکا طیاروں کے ملبے اور پاکستان کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں کے غصے کو بھول گیا ہے، اجتماعی بھولنے کی بیماری میں مبتلا بھارت اب اگلے دور کے تصادم کے لیے پریشان دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کے سربراہ امر پریت سنگھ نے دعویٰ کیا تھا کہ مئی میں ہونے والی جنگ کے دوران بھارت نے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 کلاس کے 5 پاکستانی لڑاکا طیارے مار گرائے تھے۔

اسی دوران، بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے رواں ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں کے پاس ہتھیار بھی ہیں اور بلند حوصلہ بھی، کوئی چیلنج ہمارے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، چاہے وہ دہشت گردی ہو یا کوئی اور قسم کا مسئلہ، ہم ان سب کا مقابلہ کرنے اور انہیں شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔