The Dawn News - Pakistan - Lahore

لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے، 4 ملزمان ہلاک
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں مقابلے کے دوران ملزمان عبدالشکور اور بابر  اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، اسی طرح ہربنس پورہ میں سعید نامی ملزم بھی اپنے ساتھی کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔

لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں ملزم نذیر مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوا، تمام ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے بعد ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے، جن کی تلاش جاری ہے، جب کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثا کے سپرد کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ سے مبینہ مقابلے میں دوران ڈکیتی خاتون کے قتل میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا تھا کہ نارووال روڈ پر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں سے لوٹ مار کر رہے تھے، سی سی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کردی تھی، تاہم سی سی ڈی کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 5 ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں نے 2 روز قبل لاہور کینٹ کی رہائشی خاتون مہوش بیگم کو دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مبینہ مقابلے میں مارے گئے 2 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی جن کا تعلق قریبی گاؤں سے بتایا جارہا ہے، ایک ملزم کا نام عثمان اور دوسرے کا فیروز ہے، دونوں نارنگ منڈی کے قریبی علاقے گکھڑ کے رہائشی تھے۔