The Dawn News - Pakistan - Balochistan

گوادر میں پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے میرانی ڈیم سے بذریعہ ٹینکرز فراہمی کا آغاز
گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان، جی ڈی اے کے چیف انجینئر حاجی سید محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالشکور خان، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ایگزیکٹو انجینئر مومن علی، اور چیئرمین میونسپل کمیٹی گوادر مجید جوہر شریک ہوئے۔

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ شہر بھر میں مرحلہ وار پانی کی فراہمی جاری ہے اور آئندہ چند دنوں میں مزید ٹینکر شامل کیے جائیں گے تاکہ سپلائی کو مستحکم کیا جا سکے۔

اجلاس میں ٹینکر مالکان کی جانب سے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کو نرخوں میں ’معقول‘ اضافے کی سفارش کی جائے تاکہ ترسیل بلا تعطل جاری رہے، مزید یہ بھی طے پایا کہ ٹینکر آپریٹرز کو ادائیگیاں ہر 15 دن بعد کسی تاخیر اور کٹوتی کے بغیر کی جائیں گی۔

یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عوامی پانی کے ذخائر صرف گھریلو استعمال کے لیے مخصوص ہوں گے، جبکہ سرکاری ادارے اور تجارتی صارفین اپنے بجٹ سے پانی خریدیں گے۔

منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے جی ڈی اے اور پی ایچ ای کی ٹیمیں، مقامی کونسلروں کے تعاون سے، محلہ سطح پر ترسیل کی نگرانی کریں گی، اجلاس میں ہنگامی منصوبے کے تحت جیوانی اور قریبی علاقوں کو بھی ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔