The Dawn News - Pakistan - Islamabad

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج پر درج مقدمے میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں 26 نومبر احتجاج پر تھانہ صادق آباد میں درج مقدمہ کی سماعت ہوئی، عدالت نے علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

سماعت کے دوران علیمہ خان پر آج مقدمہ میں فردجرم عائد کی جانا تھی، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ علیمہ خان کی جانب سے درخواست دینے والا علیمہ خان کے وکیل نہیں، وکالت نامہ کے بغیر ملزم کی طرف سے درخواست دینے کا مجاز نہیں۔

مقدمے میں نامزد دیگر 10 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

پس منظر

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر 2024کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے۔

تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔

احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔

پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے تھے۔

مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔