The Dawn News - Pakistan

وزیراعظم کی مصنوعی ذہانت کے فروغ اور مؤثر نفاذ کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور مؤثر نفاذ کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں ترقی کو قومی ترجیح قرار دیتے ہوئے ان پر تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے مزید مؤثر اور مربوط بنایا جائے اور اس ضمن میں قومی پالیسی کا جلد از جلد نفاذ یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کے استعمال میں ڈیٹا پروٹیکشن، ڈیٹا سوورینیٹی اور اخلاقی اصولوں کو مدنظر رکھا جائے تاکہ اس ٹیکنالوجی کا مؤثر اور محفوظ استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے آئی کے نفاذ کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل ایک ’اے آئی ایڈوائزری پینل‘ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے، جو پالیسی سازی اور عملی اقدامات کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب، متعلقہ اعلیٰ حکام اور مصنوعی ذہانت کے ماہرین نے شرکت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کو فروغ دینے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، مصنوعی ذہانت کو ملکی معیشت کی ترقی کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، ڈیجیٹل معیشت کے نفاذ کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے مزید مؤثر بنایا جائے گا۔