The Dawn News - World - Middle East

صدر یورپی کمیشن کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے فنڈ دینے اور اصلاحات میں مدد کا اعلان
یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا ہے کہ ’یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات میں مدد کرے گی اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ فراہم کرے گی‘۔

’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ارسلا وان ڈیر لیئن نے ’آج شرم الشیخ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ’تاریخی سنگِ میل‘ قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اُن کے خاندانوں کے لیے خوشی اور پوری دنیا کے لیے اطمینان کا لمحہ ہے، اس کا مطلب ہے کہ ایک باب بند کیا جا سکتا ہے، ایک نیا باب شروع ہو سکتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ مکمل طور پر اُس امن منصوبے کی حمایت کرتا ہے، جو امریکا، قطر، مصر اور ترکیہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کی کامیابی میں ہر ممکن مدد دینے کے لیے تیار ہیں، خاص طور پر حکمرانی میں تعاون اور فلسطینی اتھارٹی کی اصلاحات کے لیے بھرپور سپورٹ کریں گے۔

صدر یورپی کمیشن نے کہا کہ ہم فلسطینی ڈونرز گروپ کے ایک فعال رکن کے طور پر کردار ادا کریں گے اور غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے یورپی یونین کی فنڈنگ فراہم کریں گے۔

ارسلا وان ڈیر لیئن نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کا یہ معاہدہ ’اس خطے کے لیے ایک نئے باب‘ کی نمائندگی کرتا ہے۔

غزہ امن معاہدہ

9  اکتوبر کو اسرائیل اور حماس نے غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے پر اتفاق کر لیا تھا، جس کا مقصد اُس تباہ کن تنازع کو ختم کرنا تھا، جس میں دسیوں ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، فلسطینی علاقے کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا ہے اور ایک بڑے انسانی بحران نے جنم لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بتائے گئے معاہدے کے کلیدی نکات کے مطابق حماس تمام یرغمالیوں کو رہا کرے گی جبکہ اسرائیل اپنی افواج کو ایک طے شدہ لائن تک پیچھے ہٹا لے گا۔

حماس 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کے بدلے 20 زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

ٹرمپ نے ثالثی کرنے والے ممالک قطر، مصر اور ترکیہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ آج ہی حماس نے 20 اسرائیلی زندہ یرغمالیوں کو رہا کیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی جیلوں سے قیدیوں کو بھی رہا کیا جارہا ہے، امریکی صدر اس وقت اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی اس وقت مصر کے شہر شرم الشیخ میں موجود ہیں، جہاں ترکیہ، اردن، برطانیہ، فرانس، اٹلی، اسپین کے سربراہان مملکت سمیت 20 ممالک کے سربراہ مصری صدر عبدالفتح السیسی اور امریکی صدر ٹرمپ کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ’امن سربراہی اجلاس‘ میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس اجلاس میں ’تاریخی امن دستاویز‘ پر دستخط کیے جائیں گے، جس کے بعد حماس اور اسرائیل میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے نفاذ کی تیاریاں شروع کی جائیں گی۔