The Dawn News - Tech

یوٹیوب نے کم عمر صارفین کے لیے ذہنی صحت کی ویڈیوز تک رسائی آسان بنا دی
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے 13 سے 17 سال کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا سیکشن متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے سے وہ ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا اور خاص سیکشن متعارف کرانے جا رہا ہے، جس میں وہ ڈپریشن، انزائیٹی (بے چینی)، اے ڈی ایچ ڈی (Attention Deficit Hyperactivity Disorder)، کھانے کی بیماریوں اور دیگر ذہنی صحت کے موضوعات سے متعلق معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے۔

یوٹیوب کے اس نئے فیچر کے تحت، جب کوئی نوجوان پلیٹ فارم پر مثال کے طور پر ’ڈپریشن‘ یا ’انزائیٹی‘ لکھ کر تلاش کرے گا تو سرچ نتائج کی ابتدا میں ایک علیحدہ قطار میں ایسی ویڈیوز سامنے آئیں گی جو معتبر ذرائع سے ہوں گی اور عمر کے لحاظ سے موزوں بھی ہوں گی۔

یوٹیوب نے اس منصوبے کے لیے بچوں اور نوجوانوں کی ذہنی صحت پر کام کرنے والی مختلف تنظیموں کے ساتھ تعاون کیا ہے تاکہ فراہم کی جانے والی معلومات درست، ہمدردانہ اور مددگار ہوں۔

اس سے قبل بھی یوٹیوب نوجوان صارفین کے لیے متعدد حفاظتی اقدامات کر چکا ہے، جن میں مشورہ شدہ ویڈیوز پر حفاظتی پابندیاں لگانا، عمر کا درست اندازہ لگانے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال اور والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس سے منسلک ہو کر نگرانی کی سہولت دینا شامل ہیں۔

یہ اقدام اس لیے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ بہت سے نوجوان پہلے ہی یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمز سے معلومات حاصل کرتے ہیں، ایک حالیہ سروے کے مطابق ہر 10 میں سے 9 نوجوان یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔

یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو، فرانس اور آسٹریلیا میں متعارف کرایا جائے گا۔