The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے عہدے کا حلف اٹھالیا
خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف  اٹھالیا، گورنر  فیصل کریم  کنڈی نے ان سے حلف لیا۔

ڈان نیوز  کے مطابق  تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،  پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،  آئی جی پولیس،  چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام  نے شرکت کی۔

پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان  کی بڑی تعداد  موجود تھی،  جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔

خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم  کنڈی نے حلف لیا۔

خیال رہے کہ 8 اکتوبر کو علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبائی چیف ایگزیکٹو کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی تھی کہ چیئرمین عمران خان نے سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ مقرر کرنے کی ہدایت دی ہے۔

بعدازاں، خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ اس وقت نیا رخ اختیار کر گیا تھا، جب گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخطوں میں فرق ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈا پور کے دو استعفے واپس کر دیے تھے اور انہیں 15 اکتوبر (بدھ) کو گورنر ہاؤس میں طلب کیا تھا تاکہ معاملہ حل کیا جا سکے۔

اتوار (12 اکتوبر) کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا تھا کہ ’وزیراعلیٰ کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس کر دیا گیا‘۔

انہوں نے ایک خط بھی جاری کیا تھا، جو علی امین گنڈاپور کے نام تھا، اس میں بتایا گیا تھا کہ گورنر ہاؤس کو 8 اور 11 اکتوبر کو دو استعفے موصول ہوئے، لیکن دونوں پر دستخط ایک جیسے نہیں تھے۔

دوسری جانب، علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ ان کے دونوں استعفوں پر ان کے اصلی دستخط موجود ہیں۔

دریں اثنا، 13  اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا تھا، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے تھے۔

تاہم، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس انتخاب کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا آج ہونے والا انتخاب غیر آئینی ہوگا، جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔

آخرکار پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کے لیے  پشاور ہائیکورٹ سے رجوع  کیا تھا، جس پر   پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو 15  اکتوبر کو  شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دیا تھا،  عدالت نے قرار دیا تھا کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد  چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو  نے گورنر خیبرپختونخوا کو  عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد گزشتہ روز  گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی سے پشاور  پہنچے تھے اور آج  عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیا۔