The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سیمی کنڈکٹر کا منصوبہ انتہائی اہم، نوجوانوں کو مزید آگے لیکر جانا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، نوجوانوں کو مزید آگے لے کر جانا ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی، یہی مستقبل ہے۔

اسلام آباد میں قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام ’انسپائر انیشی ایٹیو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا تاریخی اقدام ہے، سیمی کنڈکٹر پروگرام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر سے متعلق بیانیے کی جنگ جاری ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سیمی کنڈکٹرز کے میدان میں وسائل سے نوازا، ہماری ذمہ داری ہے وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قوم کو آگاہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے منصوبے کے لیے ساڑھے 4 ارب روپے رکھے گئے ہیں، جو محض ایک قطرہ ہیں، حکومت سیمی کنڈکٹر پروگرام کے لیے مزید وسائل مہیا کرے گی، سیمی کنڈکٹر پاکستان کے مستقبل اور نوجوان نسل کا منصوبہ ہے، حکومت نے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت کئی منصوبے شروع کیے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی تشکیل دی گئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مکمل ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے، ابھی واشنگٹن میں ورلڈ بینک نے ایف بی آر کے حوالے سے کام کو اجاگر کیا تو عالمی رہنماؤں نے اس عمل کی تحسین کی۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال رمضان المبارک میں نادار اور مستحق لوگوں کی مالی مدد کے لیے ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 16 ارب روپے تقسیم کیے، آئندہ سال اسے مزید بڑھایا جائے گا، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلا ایسا ٹرائل تھا، یہ وہ ایک وژن ہے جو ہماری حکومت مل کر آگے بڑھا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر کا شروع کیا جانے والا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جسے بہت پہلے کرلیا جانا چاہیے تھا، نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں، انہیں آئی ٹی سمیت سیمی کنڈکٹر کے شعبہ جات میں تربیت دینی ہے اور آگے لے کر چلنا ہے، مجھے ابھی 7 ہزار کا فگر بتایا گیا لیکن ہمیں اسے مزید آگے بڑھانا ہے۔

شہباز شریف نے پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ اہم حکومتی منصوبوں میں ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن،کیش لیس اکانومی، ڈیجیٹل والٹس  شامل ہیں، نوجوان ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، آئی ٹی، اے آئی اور اب سیمی کنڈکٹر جیسے شعبوں میں نوجوانوں کی تربیت ناگزیر ہے، سیمی کنڈکٹر اور اے آئی پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی دنیا پر حکمرانی کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال سمیت ٹیم کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس اہم ترین ٹاسک کو حاصل کرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔

پاکستان کی تاریخ میں لکھا جانے والا دن

قبل ازیں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں جس موقع پر ہم موجود ہیں، یہ پاکستان کی تاریخ میں لکھا جانے والا دن ہے، آج پہلی بار نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کا اجرا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا ڈیجیٹل پاکستان کا وژن اور اس کے پیچھے ان کی سپورٹ کی بدولت یہ دن دیکھنا ممکن ہوا، جس میں بہت سے لوگوں کی محنت شامل ہے، یہ سنگ بنیاد ہے اس انقلاب کا، جو حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے برپا کرنے جارہی ہے، ہماری ترجیح نوجوانوں کو تربیت دے کر با اختیار بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سیمی کنڈکٹر پروگرام یہ محض ٹیکنالوجی نہیں، جیسے کہ کہا گیا کہ یہ پاکستان کی خود انحصاری کی بنیاد ہے، اسے ہم کو کرکے رہنا ہے، حالانکہ کہا جاتا ہے کہ یہ بہت لمبا سفر ہے جو نہیں ہوسکے گا، تربیت دینے والے موجود نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایس آئی ایف سی کی ٹیموں نے بھی اس پروگرام کو ممکن بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا، یہ نا ممکن عمل ہم وزیراعظم کی سربراہی میں ممکن بنائیں گے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ گلوبل انڈسٹری میں اس وقت 2030 تک 10 لاکھ لوگوں کی ضرورت ہوگی، 13 کھرب ڈالر کی سیمی کنڈکٹر کی مارکیٹ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو خطے میں آئی ٹی کی ابھرتی ہوئی معیشت کے طور پر اجاگر کیا جارہا ہے، ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کے اجرا سے پاکستان میں آئی ٹی انڈسٹری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا، آئی ٹی پروگرام نوجوانوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

حکومت کا عزم ہے کہ آئی ٹی کے فروغ کے ذریعے قومی معیشت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جائے، پروگرام سے فری لانسنگ، ای کامرس اور سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبوں میں سہولتیں پیدا ہوں گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر آئی ٹی انڈسٹری کے فروغ کے لیے جامع پالیسی فریم ورک تیار کیا گیا ہے، پروگرام کا اجرا ڈیجیٹل پاکستان وژن کے اہداف کی تکمیل کی سمت اہم قدم ہے، تقریب میں وفاقی وزرا، آئی ٹی ماہرین اور اسٹارٹ اپ نمائندگان شریک ہوئے۔