The Dawn News - Pakistan

وزیراعظم کی پولینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر اعظم شہباز شریف  سے پولینڈ کے  نائب وزیر اعظم  و وزیرخارجہ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے پولینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف  سے پولینڈ کے  نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ  رادوساؤ سیکورسکی  نے آج وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد میں ملاقات کی۔  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں، انہوں نے پولینڈ کی اعلیٰ سطح کی صنعت کاری اور ترقی کی تعریف کی جو کہ 1970 کی دہائی سے پولینڈ  کی ایک خصوصیت رہی ہے ۔

وزیراعظم نے تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم، محنت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا، اس سلسلے میں وزیراعظم نے پولینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری بالخصوص توانائی، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں امن کی کوششوں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیا اور بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کے لیے پاکستان کے مستقل مؤقف پر زور دیا۔

وزیراعظم نے پولینڈ کے وزیراعظم  ڈونلڈ ٹسک کو تہنیتی پیغام پہنچایا اور انہیں جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔

پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں پولینڈ کی بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے پیٹرو کیمیکل سیکٹر میں پولینڈ کی سرمایہ کاری 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے، اور تجویز پیش کی کہ پاکستان بھی واٹر ٹریٹمنٹ میں پولینڈ کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، انہوں نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

دونوں ممالک نے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

قبل ازیں، پولینڈ کے مہمانوں نے  دفتر خارجہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی، ساتھ ہی دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے اور ایک مقامی تھنک ٹینک میں ایک سیمینار سے خطاب بھی کیا۔