The Dawn News - Tech - Mobilephones

ون پلس کا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل فون پیش
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ون پلس نے اپنا نیا طاقتور بیٹری اور بہترین کیمرا کا حامل بجٹ فون متعارف کرادیا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی ٹیکنالوجی بھی اپگریڈ کردی گئی۔

کمپنی نے ’ون پلس 15‘ کو ابتدائی طور پر صرف چین میں متعارف کرایا ہے، تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

فون کو 8-6 انچ اسکرین اور اسنیپ ڈریگن کی چپ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے اینڈرائیڈ 16 کے حامل آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک ہی سیلفی کیمرا دیا گیا ہے، کیمروں کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے ان میں نئے فیچرز اور لینسز دیے گئے ہیں۔

’ون پلس 15‘ کے بیک پر تینوں کیمرے 50 میگا پکسل کے دیے گئے ہیں، ان کے لینسز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کو فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں طاقتور بیٹری دی گئی ہے۔

’ون پلس 15‘ میں 7 ہزار 300 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے، اس کے ساتھ 50 واٹ کا فاسٹ چارجر جب کہ 120 واٹ کا وائرلیس چارجر بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فون کو 8، 12 اور 16 جی بی ریم اور 256 اور 512 سمیت ایک ٹی بی جی بی میموری کے ماڈلز میں پیش کیا گیا ہے۔

‘ون پلس 15‘ کے ساتھ کمپنی ’ایسے 6‘ کو بھی چین میں متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی عالمی سطح پر ’ون پلس 15 آر‘ کے نام سے پیش کرے گی۔

کمپنی نے ’ون پلس 15‘ کے سب سے کم میموری کے ماڈل کی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار جب کہ 16 جی بی میموری ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 10 ہزار روپے تک رکھی ہے، تاہم امکان ہے کہ فون کو پاکستان میں پیش کرتے وقت قیمتیں مزید کم کردی جائیں گی۔