The Dawn News - Opinions - Columnist

منشیات کا بہانہ یا سیاسی انتقام؟ وینزویلا کے خلاف ٹرمپ کے عزائم بے نقاب
ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر کا سفر کر رہے ہیں اور اپنے امن قائم کرنے کے ہنر کے حوالے سے بات کررہے ہیں حالانکہ ان میں سے کچھ ممالک کے بارے میں انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان کے آپسی تنازعات ہیں، اب ان کی حکومت کھلے عام وینزویلا کی حکومت کو برطرف کرنے کے لیے فوجی طاقت کے استعمال کرنے کے لیے تیار ہو رہی ہے۔

امریکا کا اپنے قریب واقع ممالک کے ساتھ اس طرح کا سلوک کوئی نئی بات نہیں۔ لاطینی امریکا کی 20ویں صدی کی تاریخ میں امریکی مداخلتوں اور حکومتوں کے تختہ الٹنے کی کوششوں کی کئی مثالیں شامل ہیں۔ حالیہ یادداشتوں میں ان واقعات کی فہرست 1954ء کی گوئٹے مالا کی بغاوت سے شروع ہوکر 1961ء کی بے آف پگز کی ناکام کارروائی، 1973ء میں چلی میں پنوشے کی بغاوت اور 1989ء میں پاناما پر امریکی حملے تک پھیلی ہوئی ہے۔

امریکا وینزویلا کے ساتھ کس طرح نمٹنے کی کوشش کر سکتا ہے، اس سلسلے میں 1989ء میں پاناما پر امریکی حملے کو اکثر مثال کے طور پر لیا جاتا ہے، خاص طور پر جب سے ڈونلڈ ٹرمپ نے سی آئی اے کو وہاں زمینی کارروائیاں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

گزشتہ چند ماہ سے امریکی افواج کیریبین میں کشتیوں پر حملہ کر رہی ہیں اور یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہو رہی ہیں مگر انہوں نے اس کے کوئی شواہد پیش نہیں کیے ہیں۔

ایک طویل عرصے سے لاطینی یا جنوبی امریکی ممالک کے منشیات کے کاروبار کو امریکا نے حقیقت سے فرار کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کیا ہے جبکہ وینزویلا کبھی بھی منشیات کی تجارت کا بڑا کھلاڑی نہیں رہا۔ زیادہ تر رپورٹس کے مطابق، اس کا امریکا میں فینٹانائل کے بڑھتے مسئلے سے تقریباً کوئی تعلق نہیں۔

وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو ایک منشیات کارٹل کا سربراہ کہنا جو سرے سے وجود ہی نہیں رکھتا، انہیں اقتدار سے ہٹانے کا ایک کمزور بہانہ معلوم ہوتا ہے۔ لیکن ایسا کرنے سے امریکی حکومت کی وینزویلا پر حملے کی اصل وجوہات پر پردہ پڑ جاتا ہے جو منشیات کے مقابلے کے بجائے زیادہ تر سیاسی نظریات اور عقائد پر مبنی ہیں۔

کیا پتا منشیات کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کو واقعی تشویش ہو، یعنی یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن انہوں نے طلب اور رسد کے بنیادی فارمولے کو نظرانداز کردیا ہے۔ لاطینی امریکا یا دنیا کے کسی اور حصے کے منشیات فروش اس وقت تک امریکا میں منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک قائم نہیں کریں گے کہ جب تک وہاں منشیات کی طلب نہ ہو۔

امریکا میں اوپیئڈ بحران (منشیات کی زیادتی سے ہونے والی اموات اور صحت کی ایمرجنسی) واقعی خود ’بہادر اور آزاد زمین‘ یعنی امریکی معاشرے میں بگاڑ کی علامت ہے۔ منشیات کی فراہمی کے ایک یا دو راستوں کو بند کرنے سے صرف عارضی طور پر بہتری آسکتی ہے۔

تاہم وینزویلا کے ساتھ جارحانہ مؤقف اختیار کرنے کا منشیات سے بہت کم تعلق ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں ان کے قومی مشیر برائے سلامتی جان بولٹن، کیوبا، وینزویلا اور نکاراگوا پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت ٹرمپ راضی نہیں تھے۔ یہاں تک کہ اپنی دوسری مدت میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مارکو روبیو کی جانب سے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں یا غیر منصفانہ انتخابات کے بارے میں شکایات نے بھی حملے کا حکم دینے کے لیے آمادہ نہیں کیا۔

مارکو روبیو جن کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جس نے کیوبا کی فیڈل کاسترو حکومت کی سخت مخالفت کی تھی جبکہ وہ ہینری کیسنجر کے بعد دوسرے شخص ہیں جو بیک وقت قومی سلامتی کے مشیر اور وزیرِ خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اب منشیات کا بہانہ لے کر آگے آئے اور اچانک سے ٹرمپ قائل بھی ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ نے وہ مذاکرات منسوخ کر دیے جن میں نیکولس مادورو نے مبینہ طور پر امریکا کے ساتھ وینزویلا کے وسیع معدنی وسائل بانٹنے کی جبکہ چین اور کیوبا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مؤثر طریقے سے ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کرنا تھی۔

نیکولس ماردورو تقریباً گزشتہ 12 سالوں سے ہوگو شاویز کے مایوس کُن اور پریشان کُن جان نشین کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن کا سوشلست وژن صرف وینزویلا تک ہی نہیں بلکہ اس سے آگے بھی پھیلا ہوا ہے۔

وینزویلا  کے غریب شہریوں کو غربت سے نکالنے کی ان کی کوشش کو کیوبا کی حمایت حاصل تھی جبکہ فیڈل کاسترو نے 2002ء میں امریکی حمایت یافتہ نیو لبرل بغاوت کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کیا جس نے عارضی طور پر ہوگو شاویز کو اقتدار سے ہٹا دیا تھا۔

2013ء میں اپنی موت تک ہوگو شاویز نے ایسے کئی انتخابات جیتے جن کی شفافیت کی دنیا معترف تھی لیکن ان کے منتخب کردہ جان نشین نے بولیویاری تحریک کے اصولوں سے جیسے انحراف کیا ہے، اسے شاویز کے کئی حامی غداری کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے 2024ء کے انتخابات میں ہیر پھیر تابوت میں آخری کیل ثابت ہوئی۔

ٹرمپ کی حمایت جیتنے کی ان کی مستقل خواہش نے ان کے خلاف الزامات کی فہرست میں مزید اضافہ کیا لیکن یہ ممکن ہے کہ امریکا کی کھلی دشمنی کی وجہ سے ان کی مقبولیت میں اضافہ ہو۔

حال ہی میں امریکا نے کولمبیا کے خلاف بھی دشمنی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے صدر گستاو پیٹرو فلسطینیوں کے حقوق کے زبردست حامی ہیں۔ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ میں دو ٹوک تقریر کرنے کے بعد ان کا امریکی ویزا منسوخ کر دیا گیا تھا اور جب انہوں نے امریکا کی جانب سے کیریبین میں 40 سے زائد افراد کے ماورائے عدالت قتل پر شدید ردعمل دیا تو اُن پر پابندیاں بھی عائد کر دی گئیں۔

زیادہ ڈیموکریٹس اور چند ری پبلکن رہنماؤں نے ٹرمپ کے اقدامات اور ارادوں پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ری پبلکنز اس حوالے سے زیادہ تشویش میں مبتلا ہیں کہ ’سب سے پہلے امریکا‘ کو رکھنے کے تصور کے پیچھے دیگر ممالک کے تنازعات سے امریکا کو دور رکھنا ہے۔ وینزویلا پر حملہ درحقیقت اسی پرانے تصور کا تسلسل ثابت ہوگا جنہیں ’میک امریکا گریٹ اگین‘ کے حامی ناپسند کرتے ہیں۔

ٹرمپ شاید اس صورت میں پیچھے ہٹ جائیں اگر کوئی ان کے کانوں میں یہ بات ڈال دے کہ کیریبین میں کھلے عام جنگی اقدامات کرنے سے ان کے لیے نوبیل امن انعام حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا جس اعزاز کے وہ شدید خواہش مند ہیں۔ علاوہ ازیں کہ اس جنگ سے امریکا میں فینٹانائل کے رجحان کو روکنے میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئے گی لیکن وہ غیرمتوقع شخصیت کے مالک ہیں اور ہوسکتا ہے کہ انہیں لگے کہ وینزویلا پر حملہ کرکے امریکا کو جنوبی امریکا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ٹرمپ نے کولمبیا کے صدر کو ’ملکی تاریخ کا بدترین صدر جوکہ سنگین ذہنی مسائل کا شکار پاگل ہے‘ قرار دے کر ایک بار پھر حالیہ تاریخ کے حوالے سے اپنی کم علمی کا ثبوت دیا ہے۔

ان کا بدتہذیب لہجہ تو ان کی شخصیت سے منسوب ہے لیکن شاید انہیں دوسروں پر وہ الزامات لگاتے سے پہلے اپنا عکس آئینے میں دیکھنا چاہیے جو درحقیقت ان کی اپنی ذات پر زیادہ موزوں بیٹھتے ہیں۔

یہ تحریر انگریزی میں پڑھیے۔