The Dawn News - Pakistan - Islamabad

افغان طالبان نے کسی قسم کی جارحیت دکھائی تو پی ٹی آئی پاکستان کیساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ  اگر کوئی ملک پراکسی یا پھر براہ راست جنگ لڑے گا، پاکستان کے ہر ایک انچ کا دفاع کیا جائے گا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانیوں کی طرح پاکستان تحریک انصاف بھی پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اگر افغانستان نے کسی قسم کی جارحیت دکھائی تو پاکستان کو حق دفاع حاصل ہے، ہمارے پاس صلاحیت اور وسائل، دونوں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہم بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، اگر ایسی صورتحال دوبارہ ہوئی تو افغانستان ہمارے لیے زیادہ مختلف نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بہترین مفاد میں یہ ہے کہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ پر امن حالات میں رہیں، تاہم، افغانستان کا معاملہ کشیدہ ہے، افغان طالبان کی پورے ملک میں رِٹ قائم نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ شاہد ترکیہ میں ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ہمیں دوبارہ مذاکرات کے لیے کوشش کرنی چاہیے جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو جاتا، دوست ممالک کو ساتھ ملا کر  افغان طالبان کو سمجھانا چاہیے۔

افغان طالبان کے اسلام آباد پر حملوں کے حوالے سے بیانات پر میزبان نے جب چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھا کہ افغان رہنماؤں کے ان خیالات پر آپ کی کیا رائے ہے تو انہوں نے کہا کہ اگر افغان طالبان اسلام آباد پر حملے کی باتیں کرتے ہیں، تو ہم اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت پاکستان کے پاس اپنے دفاع کا حق موجود ہے، کوشش کرنی چاہیے کہ اس معاملے کو افہام تفہیم سے حل کر لیں۔