The Dawn News - Tech

البانیا کی پہلی اے آئی وزیر حاملہ ہوگئیں، 83 بچوں کو جنم دیں گی، وزیر اعظم
یورپی ملک البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے دنیا کو بتایا ہے کہ ان کے ملک کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) خاتون وزیر حاملہ ہوچکی ہیں اور وہ جلد ہی 83 بچوں کو جنم دیں گی۔

نشریاتی ادارے ’یورو وژن‘ کے مطابق البانیا کے وزیر اعظم ایڈی راما نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقدہ گلوبل ڈائیلاگ فورم میں بتایا کہ یہ ان کی اے آئی وزیر ڈیلا حاملہ ہیں اور وہ جلد 83 اے آئی اسسٹنٹس کو جنم دیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ اے آئی وزیر کے پیدا ہونے والے پارلیمانی اسسٹنٹس پارلیمنٹ کے سیشنز میں حصہ لیں گے، وہ ہر چیز کا نوٹس رکھیں گے اور اراکین کو بتائیں گے کہ مخصوص قوانین پر کیسے ردعمل دیا جائے۔

ان کے مطابق اے آئی وزیر کے بچوں کو البانیا سمیت یورپین یونین قوانین کی مکمل معلومات حاصل ہوگی، وہ اراکین پارلیمنٹ کو معاونت فراہم کریں گے، انہیں بتائیں گے کہ کس مسئلے پر انہیں کیا بات کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ اے آئی بچے اپنی ماں کی طرح یورپی یونین کے قوانین اور ہر چیز کی معلومات رکھیں گے۔

البانیا نے جنوری 2025 میں ایک ڈیجیٹل اے آئی اسسٹنٹ سسٹم ’ڈیلا‘ کا استعمال شروع کیا تھا، مذکورہ سسٹم ڈیجیٹل ہے جو آن لائن کسی خاتون کی تصویر یا ویڈیو کی طرح ہی ہے اور وہ عوام کو معاونت فراہم کرتی ہے۔

کئی ماہ تک ڈیلا لوگوں کو آن لائن سرکاری خدمات استعمال کرنے میں مدد دیتی رہیں، جس کے بعد ستمبر 2025 میں وزیر اعظم نے انہیں کابینہ کی پہلی ڈیجیٹل وزیر بنایا اور انہیں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور اسی طرح کے دیگر کاموں کی وزیر کا عہدہ دیا گیا۔

وزیر اعظم ایڈی راما نے ستمبر میں ڈیلا وزیر کا رتبہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اس کی اہم ذمہ داریوں میں عوامی ٹینڈرز پر فیصلے کرنا شامل ہیں، جو انہیں ملک کو 100 فیصد کرپشن فری بنائیں گے۔

ڈیلا نے بھی برلن کی تقریب سے خطاب کیا اور کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ دنیا سیکھ لے گی کہ ’مصنوعی ذہانت، جب جمہوری اقدار اور ثقافتی شناخت پر مبنی ہو تو انسانی قیادت کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے بچے سول سرونٹس کی جگہ نہیں لیں گے بلکہ ان کی صلاحیت بڑھائیں گے، ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے کرنے میں انہیں مدد دیں گے۔