The Dawn News - Pakistan - Punjab

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو کرایہ پر مکان دینے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 63 مقدمات درج کیے، جن میں سے 18 مقدمات ان افراد کے خلاف ہیں جنہوں نے اپنی جائیدادیں غیر قانونی افغان باشندوں کو کرائے پر دی تھیں۔

مزید برآں گیریژن سٹی میں غیر قانونی طور پر مقیم 216 افغان شہریوں کو ملک بدری کے لیے ہولڈنگ سینٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں گزشتہ پانچ دنوں سے غیر قانونی افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے بارے میں پولیس کو اطلاع دیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں درج کیے گئے ہیں جن میں سٹی، پیرودھائی، وارث خان، بنی، نیو ٹاؤن، صدیق آباد، رتہ امرال، آر اے بازار، ریس کورس، واہ کینٹ، چکلالہ، ایئرپورٹ، ٹیکسلا، صدر واہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیرآباد، مندرہ، جاتلی، صدر بیرونی، گوجر خان، دھمیال، کلر سیداں اور روات شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو اپنا مکان، دکان یا جائیداد کرائے پر نہ دیں اور نہ ہی انہیں اپنی جائیداد فروخت کریں، کیونکہ غیر قانونی غیر ملکی کسی بھی قسم کی جائیداد کرائے پر لینے کے اہل نہیں ہیں۔

مزید کہا گیا کہ شہری اپنی گاڑیاں، رکشے یا دیگر اشیا غیر قانونی غیر ملکیوں کو استعمال کے لیے نہ دیں، کسی بھی قسم کے کاروباری معاملات، لین دین یا کاروباری سرگرمیاں غیر قانونی غیر ملکیوں کے ساتھ نہ کی جائیں۔

پولیس کے مطابق کوئی بھی شہری کسی غیر قانونی غیر ملکی کو ملازمت پر نہ رکھے، جو غیر ملکی قانونی طور پر مقیم ہیں وہ متعلقہ تھانے میں اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، تمام شہری اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور غیر قانونی غیر ملکیوں کی اطلاع پولیس کو دیں، ان کے نام صیغۂ راز میں رکھے جائیں گے۔

حکومت کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔