The Dawn News - Pakistan

سمندری راستے 2 کروڑ سے زائد مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
کسٹم انفورسمنٹ کراچی نے سمندری راستے سے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

فیدرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین یونٹ نے مشرقی سیکٹر، کیٹی بندر میں واقع حاجمورو کریک کے قریب سمندری راستے سے ایرانی ساخت کا ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیموں نے ایک مربوط کارروائی کرتے ہوئے لکڑی کی 2 لانچوں کو روکا اور اُن کو تقریباْ 31 ہزار 610 لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل لانچوں سمیت قبضہ میں لے لیا۔

ایف بی آر کے مطابق قبضہ میں لیے گئے ایندھن کی مالیت کا تخمینہ تقریبا 2 کروڑ 20 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ گزشتہ 10 سالوں میں مشرقی سیکٹر، کیٹی بندر میں اسمگلنگ کے خلاف یہ پہلا کامیاب آپریشن ہے، یہ کامیابی پاکستان کسٹم کے انفورسمنٹ کلکٹریٹ کی بڑھتی ہوئی مُستعدی اور پیشہ وارانہ مہارت کی عکاسی کرتی ہے۔

مزید کہا گیا کہ ایف بی آر قومی اقتصادی مفادات کے تحفظ، ہرطرح کی اسمگلنگ کے تدارک اور پاکستان کے ساحلی علاقوں میں قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔