The Dawn News - Pakistan - Sindh

27 ویں آئینی ترمیم پریشانی کی بات نہیں، بلدیاتی نظام سمیت کئی اقدامات پر عملدرآمد چاہتے ہیں، ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تو اس میں پریشانی کی بات نہیں، ایم کیوایم ملک میں بلدیاتی نظام سمیت بہت سے اقدامات پر عملدرآمد چاہتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو  ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے گزشتہ کئی روز سے لوگ رابطے کر رہے ہیں، 26ویں آئینی ترمیم کے وقت بھی ایک ہی مطالبہ رکھا تھا، ہم نے کہا تھا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے معاملے پرہم نے خود وزیراعظم سے رابطہ کیا،  27ویں آئینی ترمیم گڈگورننس اور صوبوں میں بہتر ہم آہنگی سے متعلق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  اب ایک الگ آئینی عدالت کے قیام کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے، آئینی مقدمات 10 فیصد ہیں لیکن 50 فیصد وقت مانگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس وقت پاکستان اہم ترین مرحلے سے گزر رہا ہے، تعلیم کو صوبوں کے حوالے کرنے سے نتائج الٹے نظر آرہے ہیں، اب غور کیا جارہا ہے کہ تعلیم کے حوالے سے فیصلے کیا جائے، ہماری رائے ہے کہ بہبود آبادی کا محمکہ وفاق کے ساتھ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  آرٹیکل 243 میں اس سال نے یہ تقاضا پیدا کیا ہے کہ اس کو قومی ہم آہنگی اور دفاع کے جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک میں بلدیاتی نظام سمیت بہت سے اقدامات پر عملدرآمد چاہتی ہے،  بلدیاتی حکومت کو بھی آئین کے تحت حکومت سمجھاجائے، بلدیاتی حکومت کا تحفظ آئین کرے اور سپریم کورٹ نگرانی کرے اور جو بھی ناظم اور میئرمنتخب ہوں وہ اپنا وقت پوراکریں۔

ایم کیو  ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ  آئین ایک مقدس دستاویز ضرور ہے مگر صحیفہ آسمانی نہیں،  اور اس میں حالات کے مطابق ترامیم ہوسکتی ہیں،  26کے بعد27 ویں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے تو اس میں پریشانی کی بات نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے بہت سی باتیں سامنے آئیں جس پر رسپانس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  18ویں ترمیم کے تحت صوبائی خودمختاری دی گئی، صوبائی کے بعد مقامی حکومتوں کی  خودمختاری بھی ہونی چاہیے، مقامی حکومتوں کے قوانین مزید وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آئین میں وقت کے ساتھ ترامیم بھی ہونی چاہئیں، آئین میں لکھا جائے کہ بلدیاتی حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد الیکشنز ہوں۔