The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم کے حکم پر وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے مجوزہ استثنی کی ترمیم واپس لے لی گئی
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے وزیراعظم کو آئینی ترمیم میں دی گئی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز واپس لے لی اور آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی تجویز کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ستائیسویں ترمیمی بل پر غور کےلیےقانون وانصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا،  بند کمرہ اجلاس میں بل کی تمام شقوں پر تفصیلی اور شق بہ شق بحث کی گئی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

پارلیمان کی مشترکہ  کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کو آئینی ترمیم میں  دی گئی فوجداری مقدمات سے استثنی کی تجویز  سینیٹر انوشہ رحمان نے وزیر اعظم کی ہدایت پر واپس لے لی۔

چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک  نے ترمیم واپس لینے کو سراہا۔ ترمیم کمیٹی کے اجلاس میں انوشہ رحمان اور طاہر خلیل سندھو نے جمع کروائی تھی۔

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے آئینی عدالتوں کے قیام کی شق کی تجویز کی منظوری دیدی جبکہ  زیر التوا مقدمات کے فیصلے کی مدت چھ ماہ سے بڑھا کرایک سال کرنے کی ترمیم کی تجویز بھی منظور ہوگئی، یہ تجویز منظور کی گئی کہ ایک سال تک مقدمہ کی پیروی نہ ہونے پر اسے نمٹا ہوا تصور کیا جائے گا۔

اے این پی نے خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی ترمیم کمیٹی میں پیش کردی۔ خیبر ہٹا کر پختونخوا رکھنے کی ترمیم پیش ہوئی۔ اے این پی کا موقف ہے کہ خیبر ایک ضلع ہے اس لیے دیگر صوبوں میں نام کے ساتھ ضلع کا نام نہیں لکھا جاتا۔

کمیٹی نے ایم کیو ایم کے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈ سے متعلق ترمیم کی تجویز پر اتفاق کرلیا  جبکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے پرمشاورت کی گئی۔

جے یو آئی نے 3 دن کا وقت مانگا جو دینا ممکن نہیں، وزیر قانون

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نے استثنی کی ترمیم واپس لینے کی ہدایت کی، دیگر عہدوں کو جو استثنی دیا جارہا ہے ان میں انتظامی نوعیت نہیں ہے، ابھی 80 سے 85 فیصد ترامیم پر مشاورت ہوچکی ہے، ایم کیو ایم،اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے تجاویز پر غور ہونا باقی ہے۔

وزیر قانون نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے سے متعلق تجویز پر ابھی غور ہوگا،
جے یو آئی نے 3 دن کا وقت مانگا جو دینا ممکن نہیں تھا، مخالفت کرنی بھی ہے تو ووٹ سے کریں سیاست سے نہیں، نجی ترمیم پیش کرنا پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔

قبل ازیں وزیرِاعظم شہباز شریف نے  27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو  استثنیٰ دینے سے متعلق  مسلم لیگ (ن) کی مجوزہ شق واپس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم کو مکمل طور پر جوابدہ رہنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے معلوم ہوا کہ ہماری جماعت کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کو استثنیٰ دینے سے متعلق ایک ترمیم جمع کرائی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں ان کے نیک ارادے کا احترام کرتا ہوں، مگر یہ تجویز کابینہ سے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی، میں نے اسے فوراً واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے‘۔

شہباز شریف نے کہا کہ ’اصولی طور پر ایک منتخب وزیراعظم کو عدالتِ قانون اور عوام دونوں کے سامنے مکمل طور پر جوابدہ رہنا چاہیے‘۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سینیٹ اور قومی اسمبلی کی کمیٹیاں 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ بل پر غور و خوض جاری رکھے ہوئے ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ بل میں وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی) کے قیام، ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی، صوبائی کابینہ کے ارکان کی حد میں اضافہ اور عسکری قیادت کے ڈھانچے میں ترمیم کی تجاویز شامل ہیں۔

بل کی چند شقوں میں ان افسران کو تاحیات آئینی تحفظ دینے کی تجویز بھی دی گئی ہے جنہیں 5 اسٹار رینک یعنی فیلڈ مارشل، مارشل آف دی ایئر فورس یا ایڈمرل آف دی فلیٹ کے عہدوں پر ترقی دی جائے۔

ان افسران کو ’ان کے رینک، مراعات اور وردی برقرار رکھنے کا حق تاحیات حاصل رہے گا‘، اور انہیں صرف آئین کے آرٹیکل 47 کے تحت مواخذے جیسی کارروائی کے ذریعے ہی برطرف کیا جا سکے گا۔

ایسے افسران کو وہی استثنیٰ حاصل ہوگا جو صدرِ مملکت کو آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت دیا گیا ہے۔

ہفتے کی دوپہر وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کے بل کی منظوری دی اور اسے مکمل طور پر خوش آئند قرار دیا۔

بعد ازاں یہ بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، جہاں اپوزیشن کی جانب سے مجوزہ ترامیم کی وسعت اور تیزی پر شدید احتجاج کیا گیا۔