The Dawn News - Life & Style

مایا علی اور بلال اشرف کی فلم ’خان تمہارا‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان
شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، بلال اشرف اور مایا علی کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم ’خان تمہارا‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کافی عرصہ قبل ہی مکمل کی جا چکی تھی لیکن فلم کی ٹیم نے اسے ریلیز کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

اب فلم کی ٹیم نے ٹیزر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں بلال اشرف اور مایا علی کے کرداروں کی جھلکیاں دکھائی گئی ہیں جو جدید ترین اسلحے کا استعمال کرکے دشمنوں کو دھول چٹاتے نظر آتے ہیں۔

ٹیزر کا زیادہ تر دورانیہ بلال اشرف کی پس پردہ آواز پر مشتمل ہے، جب کہ اس دوران ان کے کردار کو برف پوش پہاڑوں میں دکھایا گیا ہے۔

ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو اس بار منفرد ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔

فلم کے نام کے ڈیزائن سے عندیہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر فلم کی کہانی حب الوطنی پر مشتمل ہوگی اور بلال اشرف کسی خفیہ مشن پر مامور ہوں گے جب کہ اسی مشن کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں مایا علی بھی ان کا ساتھ دیتی دکھائی دیں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

فلم کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات احتشام الدین نے دی ہیں جو کہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کے دیگر پروڈیوسرز میں خود بلال اشرف بھی شامل ہیں جب کہ فلم کی مرکزی پروڈیوسر مومنہ درید ہیں اور فلم کو ہم فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے حوالے سے شوبز میگزین ’ورائٹی‘ نے بتایا کہ ’خان تمہارا‘ کی شوٹنگ کے لیے ہولی وڈ ایکشن فلم ڈائریکٹرز کی خدمات لی گئی تھیں، جنہوں نے پاکستان آکر ٹیم کو تربیت دی اور فلم کے ایکشن مناظر شوٹ کروائے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہولی وڈ فلموں کی ٹیم 70 دن تک پاکستان میں رہی جب کہ بلال اشرف نے اپنے تمام ایکشن خود شوٹ کروائے، جس وجہ سے وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔