The Dawn News - Sport - Cricket

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بھارت اے کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کے چھٹے میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم نے بھارت کا 137 رنز کا دیا گیا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 14ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپنر بیٹر معاذ صداقت نے شاندار 79 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، ٹاپ آرڈر بیٹر نے اننگز کے آغاز کے ساتھ ہی بھارتی باؤلرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کی اور میدان کے چاروں اطراف شاندار 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔

محمد نعیم 14 اور یاسر خان 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد فائق 16 رنز بنا کر وکٹ پر موجود رہے۔

بھارتی باؤلرز سویاش شرما اور یش ٹھاکر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل، بھارت اے ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز بھی کھیل نہ سکی اور 19ویں کے آخری گیند پر پوری ٹیم 136 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹی۔

بھارت کی جانب سے ویبھو سوریا ونشی نے 28 گیندوں پر برق رفتار 45 رنز کی اننگز کھیلی، نامن داہر 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، معاذ صداقت اور سعد مسعود نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، صفیان مقیم، احمد دانیال اور عبید شاہ نے ایک، ایک شکار کیا۔

واضح رہے کہ بھارت کی سینئر مینز ٹیم کی طرح ایمرجنگ پلیئرز نے بھی کھیل میں سیاست کو شامل کیا اور پاک-بھارت میچ میں ٹاس پر بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔